Updated: September 11, 2026, 9:03 PM IST
| Riyadh
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے ایک بار پھر اپنی گول اسکورنگ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریئر کا ۹۷۹؍واں گول اسکور کردیا۔ رونالڈو کے گول کی بدولت النصر نے سعودی پرو لیگ کے میچ میں ابہا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر کامیابی کی راہ پر واپسی کی۔ یہ میچ ریاض کے الاول پارک میں کھیلا گیا۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے ایک بار پھر اپنی گول اسکورنگ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریئر کا ۹۷۹؍واں گول اسکور کردیا۔ رونالڈو کے گول کی بدولت النصر نے سعودی پرو لیگ کے میچ میں ابہا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر کامیابی کی راہ پر واپسی کی۔ یہ میچ ریاض کے الاول پارک میں کھیلا گیا۔
النصر کو میچ کے آغاز میں ہی گول کرنے کے مواقع ملے، تاہم رونالڈو اپنی پہلی کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بالآخر ۲۲؍ویں منٹ میں النصر کو کارنر ملا، جس پر اینجلو نے شاندار گیند باکس میں پہنچائی۔ رونالڈو نے بہترین پوزیشن لیتے ہوئے بلند چھلانگ لگائی اور زبردست ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ گیند پہلے پوسٹ سے ٹکرائی اور پھر گول میں داخل ہوئی۔ اس گول کے ساتھ رونالڈو کے مجموعی کریئر گولز کی تعداد ۹۷۹؍ ہوگئی۔۴۱؍ سالہ پرتگالی اسٹار اب فٹبال کی تاریخ میں ایک ہزار گول کے غیر معمولی سنگ میل سے صرف ۲۱؍ گول دور ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’مرزا پور: دی مووی‘‘ نے ۷؍ویں دن دنیا بھر میں ۲۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا
رونالڈو کے گول کے بعد ابہا نے واپسی کی کوشش کی، لیکن النصر نے دباؤ برقرار رکھا۔ دوسرے ہاف میں عبداللہ الحمدان نے النصر کی برتری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے دوسرا گول کیا۔ ابہا کی جانب سے فکیر نے ایک گول کرکے مقابلے میں سنسنی ضرور پیدا کی، لیکن النصر نے آخری لمحات میں برتری برقرار رکھی اور میچ ۱۔۲؍ گول سے اپنے نام کرلیا۔ یہ کامیابی النصر کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی کیونکہ ٹیم کو اس سے قبل الاتحاد کے خلاف ۱۔۲؍ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ابہا کے خلاف کامیابی نے ٹیم کو دوبارہ جیت کی راہ پر پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:چنئی سپرکنگز کے اگلے کوچ کا فیصلہ ایم ایس دھونی کریں گے
رونالڈو کے لیے اب سب سے بڑی توجہ ۱۰۰۰؍ کریئر گولز کے تاریخی سنگ میل پر ہے۔ ان کا ۹۷۹؍واں گول سعودی پرو لیگ کے ۲۷۔۲۰۲۶ء سیزن میں تیسرا گول بھی ہے اور النصر کے لیے یہ ان کا ۱۳۲؍واں گول بتایا گیا ہے۔
رونالڈو کی موجودہ فارم اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ اپنے کریئر کے اختتامی مرحلے میں بھی گول کرنے کی غیر معمولی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اب شائقین کی نظریں اس تاریخی لمحے پر ہیں جب پرتگالی سپر اسٹار ۱۰۰۰؍گول کا ہندسہ عبور کرکے فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ناقابلِ فراموش باب رقم کریں گے۔