Inquilab Logo Happiest Places to Work

رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤسپرجائنٹس کو۱۸؍ رن سے مات دی

Updated: May 03, 2023, 12:18 PM IST | Lucknow

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اوپنرس فاف ڈو پلیسس (۴۴؍رن) اور وراٹ کوہلی (۳۱؍رن) کی جوڑی کے درمیان۶۲؍ رن کی مضبوط شراکت کے بعد پیر کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۱۸؍ رن سے شکست دی۔ آر سی بی نے لکھنؤ کے سامنے صرف۱۲۷؍ رن کا ہدف رکھا تھا۔

Royal Challengers Bangalore captain Faf du Plessis
رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈوپلیسس

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اوپنرس فاف ڈو پلیسس (۴۴؍رن) اور وراٹ کوہلی (۳۱؍رن) کی جوڑی کے درمیان۶۲؍ رن کی مضبوط شراکت کے بعد پیر کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۱۸؍ رن سے شکست دی۔ آر سی بی نے لکھنؤ کے سامنے صرف۱۲۷؍ رن کا ہدف رکھا تھا۔ گزشتہ میچ میں۲۵۷؍ رن بنانے والی لکھنؤ کی ٹیم اس ہدف تک نہیں پہنچ سکی اور۱۹ء۵؍ اوور میں ۱۰۸؍رن  پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آر سی بی کیلئے کپتان ڈو پلیسس نے۴۰؍ گیندوں میں سب سے زیادہ۴۴؍رن بنائے اور ان کی اننگز ٹیم کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔انہیں اس کارکردگی کیلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ان کے گیندبازوں میں کرن شرما اور جوش ہیزل ووڈ نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد سراج، گلین میکسویل، وینندو ہسرنگا اور ہرشل پٹیل نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی پوائنٹس ٹیبل میں ۵؍ویں  نمبر پر پہنچ گئی جبکہ لکھنؤ کا ٹاپ پر پہنچنے کا خواب چکنا چور ہو گیا اور وہ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔ایکانا کی مشکل پچ پر    آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پچ کے مزاج کو محسوس کرتے ہوئے لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل نے نئی گیند  اسپنر کرونال  پانڈیاگیندتھمائی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK