Updated: August 06, 2026, 5:03 PM IST
| Mumbai
سپر اسٹار اللو ارجن کی اگلی بڑی بجٹ فلم ’’راکا‘‘ اس وقت اپنی شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق خبروں کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس فلم میں ایک خصوصی کیمیو کرتے نظر آئیں گے، تاہم اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
شاہ رخ اور اللو ارجن۔ تصویر:آئی این این
سپر اسٹار اللو ارجن کی اگلی بڑی بجٹ فلم ’’راکا‘‘ اس وقت اپنی شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق خبروں کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس فلم میں ایک خصوصی کیمیو کرتے نظر آئیں گے، تاہم اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بارش کے باعث آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے منسوخ
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے میں مصروف ہیں، جو دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ وہ رجنی کانت کی فلم ’’جیلر ۲‘‘میں مختصر کردار ادا کریں گے، لیکن بعد میں ان اطلاعات کی تردید ہو گئی۔ بعد ازاں رپورٹس کے مطابق فلم سازوں نے اس کردار کے لیے رتیک روشن سے رابطہ کیا اور اب ان کے فلم کا حصہ بننے کی اطلاعات ہیں۔
’’راکا‘‘ میں شاہ رخ کے کیمیو کا سچ کیا ہے؟
رپورٹس کے مطابق،’’راکا‘‘ کے ہدایت کار ایٹلی کے ساتھ فلم ’’جوان‘‘ میں کام کرنے کے بعد شاہ رخ خان کی دوستی کو بنیاد بنا کر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ وہ اللو ارجن کی فلم میں بھی نظر آئیں گے۔ یہاں تک کہا گیا کہ ان کے حصے کی شوٹنگ بیرونِ ملک کی جائے گی۔ تاہم ۱۲۳؍تیلگو کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان تمام خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت شاہ رخ خان کے’’راکا‘‘ میں کیمیو کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں محض افواہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مغربی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے سے روپے میں مضبوطی کا امکان: سنجے ملہوترا
فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع
ادھر اطلاعات ہیں کہ’’راکا‘‘ کی شوٹنگ جلد ہی خصوصی طور پر تیار کیے گئے ایک بڑے سیٹ پر دوبارہ شروع ہوگی۔ اس شیڈول میں اللو ارجن اور دپیکا پڈوکون کے درمیان ایک اہم منظر فلمایا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق، دپیکا پڈوکون کے کردار کی زیادہ تر شوٹنگ اسی مرحلے میں مکمل کر لی جائے گی چونکہ وہ حاملہ ہیں، اس لیے فلم ساز ان کے تمام اہم مناظر جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ اس کے علاوہ فلم میں مرنال ٹھاکر اور رشمیکا مندانا کی شمولیت کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔