ہندوستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال شادی کے ۷؍ سال بعد شوہر پروپلی کشیپ سے علاحدہ ہوگئی ہیں۔
EPAPER
Updated: July 14, 2025, 7:29 PM IST | Mumbai
ہندوستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال شادی کے ۷؍ سال بعد شوہر پروپلی کشیپ سے علاحدہ ہوگئی ہیں۔
ہندوستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی اور اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال نے شادی کے تقریباً سات سال بعد اتوار ۱۳؍ جولائی کو اپنے شوہر پروپلی کشیپ سے علاحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا ، ’’زندگی ہمیں مختلف سمتوں میں لے جاتی ہے۔ ہم نے اپنے راستے جدا کرنے اور امن اور ترقی کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنی پرائیویسی کا احترام کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کشیپ نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن اعلان سے چند گھنٹے قبل پوسٹ کئے گئے ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں وہ خوش نظر آرہے ہیں۔ انہیں دوستوں کے ساتھ ہالینڈ میں اویکننگ فیسٹیول سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
سائنا نہوال کی انسٹا اسٹوری۔تصویر: آئی این این
ہندوستانی بیڈمنٹن کے تجربہ کار پروپلی کشیپ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ہندوستانی کھیلوں میں اپنی شناخت بناچکے ہیں۔ سائنا نہوال نے مزید لکھا کہ ’’میں یادوں کیلئے شکر گزار ہوں اور آگے بڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی۔ اس دوران ہماری رازداری کو سمجھنے اور اس کا احترام کرنے کا شکریہ۔‘‘