Inquilab Logo

سائنا، پرنئے کا ٹیسٹ منفی،مقابلے میں شرکت

Updated: January 13, 2021, 11:32 AM IST | Agency | Hyderabad

حیدرآباد کی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال اورایچ ایس پرنئے کامنگل کو دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیاجس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو بینکاک میں کھیلے جانے والے تھائی لینڈ اوپن میں کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

Saina Nahwal.Picture :INN
سائنا نہوال۔ تصویر:آئی این این

حیدرآباد کی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال اورایچ ایس پرنئے کامنگل کو دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیاجس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو  بینکاک میں کھیلے جانے والے تھائی لینڈ اوپن میں کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ خیال رہے کہ پہلا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد سائنا نہ ٹورنامنٹ سے دستبردارہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے چند گھنٹے بعد ہی ان کا ٹیسٹ منفی آگیا  ۔ چند ماہ پہلے وہ اس موذی مرض سے روبہ صحت ہوئی تھیں تاہم ایک مرتبہ پھر وہ اس سے متاثر ہوگئیں۔  بیڈمنٹن اسو سی ایشن آف انڈیا میں منگل کی شام تک ان دونوں کھلاڑیوں کے کھیلنے کی تصدیق کر دی تھی۔  اسوسی ایشن کے مطابق سائنا نہوال اور پرنئے نے  کورونا ٹیسٹ پاس کرلیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ بائی نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے عہدیداروں کے ساتھ اٹھایا اور ان سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر دونوں کھلاڑی  کے ٹیسٹ نگیٹیو  آتے ہیں تو  انہیں کھیلنے کی اجازت دی جانی چاہئے اورکوئی واک اوور نہیں ہونا چاہئے۔ بائی نے کہا کہ جہاں تک سائنا کے شوہر پروپلی کشیپ  کے کھیل کی بات ہے تو ان کا معاملہ  دوپہر میں لئے گئے  ٹیسٹ کے نتیجے پر ہوگا۔ بائی نے یہ بھی کہا کہ بی ڈبلیو ایف اور تھائی لینڈ بیڈ منٹن نے اس معاملے میں مکمل حمایت کی ہے ، جس کے لئے وہ شکر گزار ہیں۔بی ڈبلیو ایف نے اطلاع دی ہے کہ سائنا اور پرنئے کو پہلے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ بدھ کو دونوں کھلاڑی اپنا اپنا پہلا میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور وہ پرجوش بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK