• Mon, 02 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گریمی ۲۰۲۶ء: بلی ایلش، ٹیڈ بنی، جسٹن بیبر سمیت کئی فنکاروں کی ٹرمپ پر تنقید

Updated: February 02, 2026, 5:15 PM IST | Los Angeles

گریمی ایوارڈز ۲۰۲۶ء میں متعدد مشہور فنکاروں نے اپنے خطاب میں یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)، ٹرمپ انتظامیہ اور امیگریشن پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ متعدد اداکاروں نے غزہ کی بھی حمایت کی۔

Billie Eilish. Picture: INN
بلی ایلش۔ تصویر: آئی این این

۶۸؍ ویں گریمی ایوارڈز (Grammys) صرف موسیقی کی تقریب نہیں رہے بلکہ فنکاروں نے سماجی اور سیاسی موضوعات پر بھی کھل کر بات چیت کی۔ متعدد سرکردہ فنکاروں نے امیگریشن پالیسی، یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)، انسداد امیگریشن اقدامات اور سماجی انصاف پر سخت بیانات دیے، جس نے عالمی سطح پر بحث کو فروغ دیا۔ بیسٹ میوسیکا اربانا البم جیتنے کے بعد بیڈ بنی نے اپنے خطاب میں کہا ’’آئس (آئی سی ای) آؤٹ!‘‘ اور کہا ’’ہم جنگلی نہیں، جانور نہیں، اجنبی نہیں ہیں۔ ہم انسان ہیں اور ہم امریکی ہیں۔‘‘ انہوں نے نفرت کے بجائے محبت پر زور دیا اور کہا کہ نفرت سے کچھ نہیں بدلے گا۔ ان کے بیانات نے امیگریشن پالیسیوں پر سیاسی بحث کو گریمی کی اسٹیج تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ۳؍طرح کے اکاؤنٹس یکم فروری سے بند ہوجائیں گے

معروف برطانوی گلوکارہ بلی ایلش نے ’’سانگ آف دی ایئر‘‘ حاصل کرنے کے بعد سخت انداز میں کہا ’’چوری کی زمین پر کوئی غیرقانونی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے آئس کی پالیسیوں پر براہِ راست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں احتجاج جاری رکھنا چاہیے، ہماری آوازیں معنی رکھتی ہیں، انسانوں اور انسانی جانوں کی اہمیت ہے۔اور ناظرین اور سامعین سے خصوصی طور پر نفرت کے بجائے محبت، اتحاد اور جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی۔
اولیویا ڈین نے ’’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘‘ کا انعام لیتے ہوئے اپنے پناہ گزیں پس منظر پر بات کی، اور اس مسئلہ کو ذاتی تجربے سے جوڑا، جس نے مہاجرین اور ان کے حقوق پر بحث کو مزید تقویت دی۔ تقریب کے دوران جسٹن بیبر اور ان کی بیوی ہیلی بیبر نے بھی ’’آئس آؤٹ!‘‘ کے پن پہنے ۔ رپورٹس کے مطابق دیگر فنکار بھی امیگریشن مخالف جذبات میں شامل تھے، جن میں جونی مشیل اور دیگر نے آئس پر شدید تنقیدیں کیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:بلوچستان میں شدید جھڑپیں، پاکستان کا ہندوستان پر الزام، ہندوستان کی سخت تردید

واضح رہے کہ یہ سیاسی موقف خاص طور پر اس پس منظر میں سامنے آیا ہے جب امیگریشن پولیس اور آئس آپریشنز کو امریکہ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی شہروں میں امریکہ بھر میں احتجاج اور سیاسی بحث جاری ہے۔

غزہ اور فلسطین کے بارے میں مشہور شخصیات کے بیانات
اگرچہ گریمی ۲۰۲۶ء میں خاص طور پر غزہ یا فلسطین کے بارے میں براہِ راست نمایاں بیانات رپورٹ نہیں ہوئے، لیکن عالمی تفریحی صنعت میں کئی مشہور شخصیات نے اس معاملے پر واضح موقف اختیار کیا ہے جن میں بلی ایلش، ہینا اینبائنڈر، سیلینا گومیز اور ریحنہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ بلی ایلش فلسطین کیلئے ایک کھلے خط پر دستخط کرچکی ہیں جس میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔متعدد فنکاروں جیسے ہینا اینبائنڈر نے اپنی سابقہ تقریروں میں ’’آزاد فلسطین‘‘ اور ’’آئس مردہ باد‘‘ جیسے سیاسی بیانات دیے ہیں، اور فلم ورکرز فار فلسطین جیسی مہموں میں بھی شامل رہی ہیں۔ سیلینا گومیز نے غزہ میں انسانی بحران پر بیان دیا اور فنڈز عطیہ کئے جبکہ جنگ بندی کیلئے بھی کھل کر موقف اپنایا۔ ریحنہ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹس میں غزہ میں تشدد بند کرنے پر زور دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK