Inquilab Logo Happiest Places to Work

صلاح انگلش فٹبال میں سال کے بہترین کھلاڑی منتخب

Updated: August 20, 2025, 6:13 PM IST | London

خواتین کے زمرے میں کالڈینٹی کو ایوارڈ دیا گیا۔ انگلینڈ میں کھیلنے والے ساتھی پیشہ ور کھلاڑی اس ایوارڈ کے لیے ووٹ دیتے ہیں۔ صلاح نے یہ اعزاز ریکارڈ تیسری بار جیتا ہے۔

Mo Salah.Photo:INN
محمد صلاح۔ تصویر:آئی این این

لیورپول فٹبال کلب کے فارورڈ محمد صلاح کو منگل کو پروفیشنل فٹبالرس اسوسی ایشن  (پی ایف اے)کے ایوارڈس میں گزشتہ سیزن کے لیے انگلش فٹبال میں سال کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آرسنل کی مڈفیلڈر ماریونہ کالڈینٹی نے خواتین کے زمرے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

انگلینڈ میں کھیلنے والے ساتھی پیشہ ور فٹبال کھلاڑی اس ایوارڈ کے لیے ووٹ دیتے ہیں۔ صلاح نے یہ اعزاز ریکارڈ تیسری بار جیتا ہے۔  ۳۳؍ سالہ مصری انٹرنیشنل  کھلاڑی نے انگلش پریمیر لیگ میں۲۹؍ گول کیے جس کی بدولت لیور پول نے ریکارڈ۲۰؍ ویں مرتبہ  چمپئن  شپ جیتی۔ صلاح نے اس سال کے شروع میں تیسری بار فٹبال رائٹرس اسوسی ایشن کا فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ خواتین کے زمرے میں ۲۹؍ سالہ کالڈینٹی  نے آرسنل کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام مقابلوں میں۱۹؍ گول اسکور کیے۔ ایسٹن ولا کے مڈفیلڈر مورگن راجرس کو سال کا بہترین مرد نوجوان کھلاڑی قرار دیا گیا  جبکہ سب سے زیادہ قیمت پر آرسنل میں شامل ہونے والی کینیڈین اسٹرائیکر اولیویا اسمتھ نے خواتین کی کیٹیگری میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

۳۳؍سالہ محمد صلاح گزشتہ سیزن میں لیور پول کی خطابی  کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد تین بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

 یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ مصر میں  رہتے  ہوئے ایوارڈ جیتنے کے عزائم رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ’’یقیناً میں ایک فٹبالر بننا چاہتا تھا اور میں مشہور ہونا چاہتا تھا اور اپنے خاندان کو پالنا چاہتا تھا، لیکن جب آپ مصر میں رہتے ہیں تو بڑی چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ بڑے ہو جاتے ہیں تو آپ چیزوں کو مختلف طریقے سے دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور آپ میں خواہش پیدا ہوتی ہے اور آپ بڑی تصویر کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔‘‘ مصری کھلاڑی نے ۲۵۔۲۰۲۴ء میں پریمیر لیگ  کے  سب سے زیادہ اسکورر تھے، جس میں انہوں نے ۲۹؍ گول کئے اور ۱۸؍ گول کرنے میں  مدد کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK