سنجو سیمسن نے۵۱؍ گیندوں پر۱۲۱؍ رن کی طوفانی اننگز کھیل کر رات کو روشن کر دیا لیکن محمد عاشق محفل لوٹنے میں کامیاب رہے کیونکہ جب کوچی بلیو ٹائیگرز کو ایک گیند پر ۶؍ رن درکار تھے تو انہوں نے چھکا لگا کر سنسنی خیز فتح دلائی۔
EPAPER
Updated: August 25, 2025, 8:35 PM IST | Kochi
سنجو سیمسن نے۵۱؍ گیندوں پر۱۲۱؍ رن کی طوفانی اننگز کھیل کر رات کو روشن کر دیا لیکن محمد عاشق محفل لوٹنے میں کامیاب رہے کیونکہ جب کوچی بلیو ٹائیگرز کو ایک گیند پر ۶؍ رن درکار تھے تو انہوں نے چھکا لگا کر سنسنی خیز فتح دلائی۔
سنجو سیمسن نے۵۱؍ گیندوں پر۱۲۱؍ رن کی طوفانی اننگز کھیل کر رات کو روشن کر دیا لیکن محمد عاشق محفل لوٹنے میں کامیاب رہے کیونکہ جب کوچی بلیو ٹائیگرز کو ایک گیند پر ۶؍ رن درکار تھے تو انہوں نے چھکا لگا کر سنسنی خیز فتح دلائی اور ایریز کولم سیلرز کو۴؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ کیرالا ٹی ۲۰؍ لیگ میں کوچی بلیو ٹائیگرس نے مسلسل تیسری جیت کے ساتھ اپنی فاتحانہ مہم جاری رکھی اور اب پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایریز کولم سیلرز ایک جیت اور دو ہار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
A nerve-wrecking last-ball thriller… and Muhammad Aashique delivers the final word with a towering 6️⃣ 💥🤩#KCLSeason2 #KCL2025 pic.twitter.com/iS2xVA9g1w
— Kerala Cricket League (@KCL_t20) August 25, 2025
۲۳۷؍ رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کوچی بلیو ٹائیگرز کو آخری اوور میں۱۷؍ رن درکار تھے۔ محمد عاشق نے پہلی ۲؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر میچ کو زندہ رکھا۔ لیکن گیند باز شرف الدین نے اگلی تین گیندوں پر اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور صرف ایک بائی رن دیا جبکہ الفی فرانسس جان رن آؤٹ ہو گئے۔ آخری گیند پر ۶؍ رن درکار تھے، ایسے میں محمد عاشق نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتا دیا۔ وہ۱۸؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے۴۵؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھئیے:ٹیم انڈیا کا اگلا سپانسر کون ہوگا، ۲؍ کمپنیوں کے درمیان جنگ
اس سے قبل سنجو سیمسن نے ثابت کیا کہ انہیں ایشیا کپ کے لیے منتخب کرکے کوئی غلطی نہیں کی گئی۔ سیمسن نے صرف ۵۱؍گیندوں پر۱۴؍ چوکوں اور ۷؍ چھکوں کی مدد سے۱۲۱؍ رن کی طوفانی اننگز کھیل کر گیند بازوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ ایریز کولم سیلرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۵؍ وکٹوں پر۲۳۶؍ رن بنائے تھے۔ وکٹ کیپر بلے باز وشنو ونود (۴۱؍ گیندوں پر۹۴؍رن) اور سچن بے بی (۴۴؍ گیندوں پر۹۱؍رن) نے دوسرے وکٹ کے لیے ۶۶؍ گیندوں میں۱۴۳؍ رن کی شاندار شراکت کی تھی۔