Inquilab Logo

جنوبی افریقہ کیخلاف سنجو سیمسن کی شاندار سنچری

Updated: December 22, 2023, 11:14 AM IST | Agency | Centurion

کافی عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے سنجو سیمسن ایک بار پھر اپنی قابلیت ثابت کرتےہوئے ۱۰۸؍رنوں کی شانداراننگز کھیلی جس کی مدد سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن یک روزہ میچ میں پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ ۵۰؍اوور میں ۸؍وکٹ پر ۲۹۶؍رن بنالئے۔

Sanju Samson accepting fans` congratulations after completing his century. Photo: PTI
سنچری مکمل کرنے کے بعد سنجو سیمسن مداحوں کی مبارکباد قبول کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

کافی عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے سنجو سیمسن ایک بار پھر اپنی قابلیت ثابت کرتےہوئے ۱۰۸؍رنوں کی شانداراننگز کھیلی جس کی مدد سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن یک روزہ میچ میں پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ ۵۰؍ اوور میں ۸؍وکٹ پر ۲۹۶؍رن بنالئے۔
ٹیم انڈیا سے اندر ہونے والے سنجو سیمسن کو جب بھی موقع ملتا ہے، وہ خود کو ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ سنجو سیمسن (۱۰۸) نے جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری بنا کر دکھایا کہ سلیکٹرز انہیں آسانی سے نظر انداز نہیں کر سکتے۔
بولینڈ پارک میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کافیصلہ لیا۔ ہندوستان کی جانب سےاپنا پہلا میچ کھیلنے والے رجت پاٹیدار (۲۲) اور گزشتہ ۲؍ میچوں میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سائی سدرشن کی اوپننگ جوڑی پہلے وکٹ کیلئے صرف ۳۴؍رن جوڑ سکی۔ ایسے میں نمبر ۳؍ پر بلے بازی کیلئے میدان پر آنےوالے سنجو نےاپنی صلاحیت کیاتھ انصاف کرتے ہوئے ایک سرےکو سنبھائے رکھا اور کپتان کےایل راہل(۲۱) کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے ۵۲؍ رن جوڑے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے نوجوان بلے باز تلک ورما(۵۲) کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے۱۱۶؍رنوں کی شراکت نبھاکر ٹیم کے مضبوط اسکور کی بنیاد رکھ دی۔ تلک ۷۷؍گیندو ں پر ۲؍چوکوں کی مدد سے ۵۲؍رن بنا کر کیشو مہاراج کاشکار بنے۔ ولیمز کی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل سنجو نے اپنی پہلی بین الاقوامی ون ڈے سنچری لگائی۔ انہوں نے ۱۱۴؍ گیندوں کا سامنا کرتےہوئے ۶؍چوکےاور ۳؍ شاندار چھکوں کی مدد سے ۱۰۸؍رن بنائے۔ رنکو سنگھ (۳۸) نے ۳؍چوکےاور ۲؍چھکے مارے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK