Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساتوک اور چراغ کا سنگاپور اوپن پر قبضہ، ۲؍سال سے جاری خطاب کی خشک سالی ختم

Updated: June 01, 2026, 12:24 PM IST | Singapore

ہندوستان کے ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل مردوں کی ڈبلز جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو سنگاپور بیڈمنٹن اوپن کا خطاب جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ۲؍ سال سے جاری خطاب کی خشک سالی کا خاتمہ کر دیا۔

Satwiksairaj Rankireddy and Chirag Shetty showing off their gold medals. Photo: INN
ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی گولڈ میڈل دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل مردوں کی ڈبلز جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو سنگاپور بیڈمنٹن اوپن کا خطاب جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ۲؍ سال سے جاری خطاب کی خشک سالی کا خاتمہ کر دیا۔ عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود ہندوستانی جوڑی نے فائنل میں دنیا کی تیسرے نمبر کی انڈونیشیائی جوڑی فجر الفیان اور محمد شہیب الفکری کو ۷۳؍منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ۲۱۔ ۱۸، ۱۷۔ ۲۱، ۱۶۔ ۲۱؍ سے شکست دی۔ 
یہ ساتوک اور چراغ کا تھائی لینڈ اوپن ۲۰۲۴ءکے بعد پہلا ورلڈ ٹور خطاب ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ۳؍ فائنلز میں ناکامی کا سامنا کرنے والی ہندوستانی جوڑی، جس میں رواں ماہ کا تھائی لینڈ اوپن بھی شامل ہے، اب سنگاپور اوپن جیتنے والی ہندوستان کی پہلی ڈبلز ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل سائنا نہوال، پی وی سندھو اور بی سائی پرنیت سنگاپور اوپن کے سنگلز مقابلوں میں یہ خطاب جیت چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ساتوک۔ چراغ سنگاپور اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

پہلے گیم میں دونوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کئی مرتبہ برتری کا تبادلہ ہوا، تاہم فیصلہ کن مرحلے پر انڈونیشیائی جوڑی نے مسلسل ۴؍ پوائنٹس حاصل کر کے گیم۱۸۔ ۲۱؍ سے اپنے نام کر لیا۔ دوسرے گیم میں ۸۔ ۸؍ کی برابری کے بعد ساتوک اور چراغ نے مسلسل۶؍ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط کی۔ اگرچہ انڈونیشیائی جوڑی نے واپسی کی کوشش کی لیکن ہندوستانی جوڑی نے ۱۷۔ ۲۱؍سے گیم جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ 
فیصلہ کن تیسرے گیم میں ہندوستانی جوڑی نے ابتدا ہی سے برتری قائم رکھی۔ اگرچہ فجر الفیان اور محمد فکری نے اسکور ۱۳۔ ۱۴؍تک پہنچا کر مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا لیکن ساتوک اور چراغ نے اگلے ۱۱؍ میں سے ۷؍ پوائنٹس جیت کر اپنا دوسرا میچ پوائنٹ کامیابی سے استعمال کیا اور بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کا نواں خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستانی جوڑی نے فجر الفیان اور محمد فکری کے خلاف باہمی مقابلوں کا ریکارڈ بھی ۲۔ ۲؍سے برابر کر دیا۔ ساتوک۔ چراغ کی سنگاپور اوپن فتح رواں سال ہندوستان کا دوسرا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور خطاب ہے۔ اس سے قبل دیویکا سہاگ نے تھائی لینڈ ماسٹرز سپر ۳۰۰؍میں خواتین کے سنگلز کا خطاب جیتا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK