پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے سنیچر کی دیر شب پشکاس ایرینا میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ چمپئن لیگ کا خطاب جیت لیا۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 12:21 PM IST | Budapest
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے سنیچر کی دیر شب پشکاس ایرینا میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ چمپئن لیگ کا خطاب جیت لیا۔
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے سنیچر کی دیر شب پشکاس ایرینا میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ چمپئن لیگ کا خطاب جیت لیا۔ آرسنل کے دفاعی کھلاڑی گیبریل مگالہیس اپنی ٹیم کی آخری پنالٹی کو گول پوسٹ کے اوپر مار بیٹھے، جس کے نتیجے میں پی ایس جی کو۳-۴ ؍سے کامیابی حاصل ہوئی۔ واضح رہے کہ مقررہ ۹۰؍ منٹ اور اضافی وقت کے اختتام پر مقابلہایک ایک سے برابر رہا، جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: فرینچ اوپن: نوواک جوکووچ کی شکست، نیا گرینڈ سلیم چمپئن ملنا طے
آرسنل نے میچ کے چھٹے منٹ میں برتری حاصل کرلی تھی، جب کائی ہاورٹز نے شاندار حملہ کرتے ہوئے پی ایس جی کے گول کیپر ماتوے سفونوف کو چکمہ دے کر گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ تاہم دفاعی چمپئن پی ایس جی نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور ۶۵؍ویں منٹ میں عثمان ڈیمبیلے نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے اسکورایک ایک سے برابر کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ ۱۰؍ برسوں میں پہلی مرتبہ چمپئن لیگ کا فائنل اضافی وقت میں پہنچ گیا۔
آرسنل کے ایبریچی ایزے اس سے قبل ایک پنالٹی ضائع کر چکے تھے جبکہ گول کیپر ڈیوڈ رایا نے پی ایس جی کے نونو مینڈیش کی پنالٹی روک کر اپنی ٹیم کو مقابلے میں برقرار رکھا۔ شوٹ آؤٹ میں پی ایس جی کی جانب سے لوکاس بیرالڈو نے آخری پنالٹی کامیابی سے گول میں تبدیل کی۔ اس کے بعد مقابلے کو سڈن ڈیتھ تک لے جانے کے لئے گیبریل کا گول کرنا ضروری تھا لیکن ان کا شاٹ بار کے اوپر سے گزر گیا۔