Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساتوک۔ چراغ سنگاپور اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

Updated: May 30, 2026, 12:41 PM IST | Singapore

پی وی سندھو کو کوارٹر فائنل میں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

Satwiksairaj Rankireddy and Chirag Shettysemi reached the final. Photo: INN
ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹیسیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تصویر: آئی این این

پی وی سندھو کی سنگاپور بیڈمنٹن اوپن ۲۰۲۶ء میں مہم جمعہ کے روز ختم ہو گئی جب ہندوستانی کھلاڑی خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں دنیا کی نمبر ایک اور موجودہ اولمپک چمپئن کوریا کی این سے-ینگ سے ہار گئیں۔ جبکہ مردوں کےڈبلز میں ہندوستان کیلئے اچھی خبر رہی۔ جہاں ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں قدم رکھا۔ 
جہاں ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے ملائیشیا کی ۲۷؍ویں رینک والی جوڑی ایرون ٹینگ پر۲۱۔ ۱۹، ۱۷۔ ۲۱، ۱۳۔ ۲۱؍سے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔ پہلے گیم میں ۵؍ پوائنٹس سے پچھڑنے اور بعد میں دوسرے گیم میں ۳۔ ۸؍سے پچھڑنے کے بعد، دنیا کی چوتھے نمبر کی ہندوستانی جوڑی اور ایشیائی کھیلوں کی موجودہ چمپئن جوڑی نے کنٹرول حاصل کرنے سے پہلے فیصلہ کن پوزیشن میں پہنچنے کے لئے زوردار واپسی کی۔ تیسرے گیم میں ۹۔ ۱۰؍کے اسکور سے ساتوک اور چراغ نے لگاتار ۶؍ پوائنٹس جیتے اور تھائی لینڈ اوپن کے بعد سیزن کے اپنے دوسرے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ ملائیشیائی جوڑی پر ان کی پہلی جیت بھی تھی، جنہوں نے اس سال کی شروعات میں آل انگلینڈ اوپن میں انہیں ہرایا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ناتھن اسمتھ کی خطرناک گیند بازی، آئرلینڈ پر فالو آن کا خطرہ

وہیں دو بار کی اولمپک میڈلسٹ سندھو یہ میچ خواتین کے سنگلز زمرے میں ۱۷۔ ۲۱، ۱۴۔ ۲۱؍سے ہار گئیں جس سے این سے- ینگ کیخلاف ان کی ہار کا سلسلہ۹؍ میچوں تک بڑھ گیا ہے۔ ۱۲؍ویں رینکنگ والی سندھو اس دوران صرف ایک بار کوریائی کھلاڑی سے کوئی گیم جیت پائی ہیں، وہ بھی ۲۰۲۳ء بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ میں۔ سندھو پہلے گیم میں ۷۔ ۷؍سے برابر تھیں، اس سے پہلے این سے-ینگ، جو اس سال اپنے ۳۲؍ میچوں میں سے صرف ایک ہاری ہیں، نے ۵؍پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی۔ 
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے اس فرق کو ۱۹۔ ۱۷؍تک کم کر دیا لیکن کچھ غلطیوں کی وجہ سے کوریائی کھلاڑی نے گیم اپنے نام کر لیا۔ دوسرے گیم میں بھی یہی پیٹرن رہا، جس میں این سے-ینگ نے ۶۔ صفرکی برتری بنا لی۔ سندھو نے واپسی کرتے ہوئے ۳۰؍شاٹس کی کڑی ریلی جیت کر فرق کو ۱۲۔ ۱۴؍کر دیا لیکن ٹاپ سیڈ کھلاڑی نے ۴۸؍منٹ میں میچ جیت لیا۔ 
دوسری جانب، ۲۸؍ویں نمبر کے تنیشا کریسٹو اور دھرو کپیلا بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، جب ورلڈ چمپئن ملائیشیا کے چین ٹینگ جی اور توہ ای وی پہلے گیم میں ۱۶۔ ۱۸؍سے آگے رہتے ہوئے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK