ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے چھٹی سیڈ لیانگ وی کینگ اور وانگ چانگ کی چینی جوڑی کو شکست دے کر پیرس میں جاری بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 1:45 PM IST | Inquilab News Network | Paris
ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے چھٹی سیڈ لیانگ وی کینگ اور وانگ چانگ کی چینی جوڑی کو شکست دے کر پیرس میں جاری بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے چھٹی سیڈ لیانگ وی کینگ اور وانگ چانگ کی چینی جوڑی کو شکست دے کر پیرس میں جاری بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ راؤنڈ آف ۱۶؍میں چینی جوڑی کا سامنا کرتے ہوئے ساتوک۔چراغ کو ابتدائی گیم ۱۹-۲۱؍سے معمولی فرق سے ہار گئے لیکن انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرے گیم پر ۱۵-۲۱؍سے غلبہ حاصل کرلیا۔ فیصلہ کن گیم کافی دلچسپ رہا اور اسکور کئی بار برابر رہا لیکن ساتوک۔چراغ نے ایک گھنٹے ۶؍منٹ میں ۱۷-۲۱؍سے جیت حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقنی کرلی۔ اب ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ دوسری سیڈ ملائشیاکے ایرون چیا اور سوہ ووئی یک سے ہوگا، جو اپنی جیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کے خواہاں ہوں گے۔
اس سے قبل خواتین کے سنگلز میں ۲؍بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو اور مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ سندھو نے عالمی نمبر ۲؍ چین کی وانگ ژی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ ۲۰۱۹ء کی عالمی چمپئن سندھو نے پہلے گیم میں جیت کے ساتھ اپنی گرفت مضبوط کر لی اور پھر دوسرے گیم میں اپنے حریف کو مکمل طور پر مات دے کر صرف ۴۸؍منٹ میں ۱۹-۲۱، ۱۵-۲۱؍ سے کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے جمعہ کو سندھو کا مقابلہ انڈونیشیا کی شٹلر پوتری کوسوما وردانی سے ہوگا۔ دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو نے پانچویں سیڈ ہانگ کانگ کے چین کے تانگ چون مین اور تسے ینگ سویٹ کو ایک گھنٹہ ۳؍منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ملیشیا کی چوتھی سیڈ چن تانگ جی اور ٹوہ ای وی کی جوڑی سے ہوگا۔