• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعود شکیل کی سنچری، پاکستان کے۹؍ وکٹوں پر۴۰۷؍ رَن، نیوزی لینڈ کو۴۲؍ رَن کی برتری

Updated: January 05, 2023, 12:07 PM IST | Karachi

سرفراز اور سعود کے درمیان مشکل وقت میں ۱۵۰؍ رن کی اہم شراکت داری ،دن کے آخری سیشن میںنیوزی لینڈ کی جارحانہ گیندبازی سے پاکستانی اننگ لڑکھڑا گئی

Saud Shakeel after completing the first century of Test career. (PTI)
سعود شکیل ٹیسٹ کریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے کے بعد ۔(پی ٹی آئی )

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل کی پہلی سنچری اور سرفراز احمد کی نصف سنچری کی بدولت تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک ۹؍وکٹوں کے نقصان پر۴۰۷؍ رن بنائے جبکہ پاکستان نیوزی  لینڈ سے  مزید۴۲؍ رن  پیچھے ہے۔ سعود شکیل کی سنچری کی بدولت ہی پاکستان فالو آن کے خطرے سے باہر آسکا۔کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ۳؍ وکٹوں کے نقصان  پر ۱۵۴؍ رن سے تیسرے دن  بلے بازی کا آغاز کیا تو امام الحق اور سعود شکیل وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے دن کے ابتدا میں سنبھل کر بیٹنگ کی اور اسکور کو۱۸۲؍ تک پہنچا دیا لیکن۸۳؍کے نجی اسکور پرامام الحق  ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی اننگز میں ۱۰؍ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔۴؍ وکٹیں گرنے کے بعد سعود کا ساتھ دینے تجربہ کار سرفراز آئے اور دونوں نے ابتدائی طور محتاط بیٹنگ کی بالخصوص بائیں ہاتھ کے بلے باز نے زیادہ محتاط انداز اختیار کیا۔ کھانے کے وقفے کے بعد سرفراز احمد نے اپنی لگاتار تیسری نصف سنچری اسکور کی۔دوسری طرف سے سعود شکیل نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔دونوں نے مشکل وقت میں۱۵۰؍ رن کی عمدہ شراکت قائم کی اور پاکستان کو بہتر مقام تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر کیوی کپتان پارٹ ٹائم باؤلر ڈیرل مچل کو باؤلنگ پر لائے جن کی پہلی گیند پر بال بال بچنے کے باوجود ایک گیند بعد سرفراز اسٹمپ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے۷۸؍ رنز کی اننگز کھیلی۔کھانے کے وقفے پر کریئر کی پہلی سنچری بنانے والے سعود شکیل۱۰۱؍ رن بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد آغا سلمان میدان میں آئے اور سعود شکیل کا ساتھ دیتے ہوئے۵۳؍رن کی شراکت بنائی۔نیوزی لینڈ کے گیندبازوں نے دن کے آخری سیشن میں تیز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن علی، نسیم شاہ اور میر حمزہ کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کیا۔حسن علی اور نسیم شاہ چار چار کے نجی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔اس طرح پاکستانی اننگ لڑکھڑا گئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK