Inquilab Logo

زخمی ہونے کے سبب سیرینا کا خواب ٹوٹا، فرینچ اوپن سے دستبردار

Updated: October 01, 2020, 10:00 AM IST | Agency | Dubai

ایڑی اور گھٹنے میں شدید چوٹ کی وجہ سے امریکہ کی ٹینس اسٹار سیرینا نے پورے سیزن سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا

Serena William. Picture: INN
سیرینا ولیمیز۔ تصویر: آئی این این

تئیس؍ مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح امریکی لیجنڈ سیرینا ولیمز کا فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں۲۴؍ ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب چوٹ کے سبب ٹوٹ  گیا اور انہیں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا ہے ۔سیرینا نے کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرینچ اوپن میں پہلا راؤنڈ جیتا تھا لیکن ہیل اور ٹخنے کے درمیان انجری کے سبب انہیں کورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اس چوٹ کی وجہ سے انہوں  نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال کا باقی سیزن نہیں کھیل پائیں گی۔۳۹؍سالہ سیرینا نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی اور ان کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں بلغاریہ کی سویتنا پیرونکووا سے ہوا لیکن وارم اپ کے بعد انہیں  احساس ہوا کہ ان کی چوٹ سنگین ہوگئی ہے اور ان کے لئے مزید کھیلنا ممکن نہیں ہوگا اور وہ ٹورنامنٹ نہیں جیت پائیں گی اور انہوں نے ٹورنامنٹ سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا۔سیرینا نے کہا کہ وہ اس سال نہیں کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت ہی مختصر وقت کے لئے پریکٹس کی ہے۔ اس کے بعد میں نے اپنے کوچ سے بات کی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ کو کیسا لگتا ہے۔ مجھے چلنے میں تکلیف ہو رہی تھی اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ مجھے صحتمند رہنا چاہئے۔سیرینا کا سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں وکٹوریا ازارینکا کے خلاف بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ ہار گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرینچ اوپن کے لئے۱۰۰؍ فیصد فٹ نہیں ہیں لیکن وہ کھیلنے کے لئے کافی حد تک صحت یاب ہوچکی ہیں۔سیرینا نے کہا کہ ٹخنے میں چوٹ ایسی ہے کہ اس میں لگاتار تکلیف ہوتی ہے اور آپ اس طرح نہیں کھیل سکتے اور مجھے یہ نہیں کرنا پڑا۔ یہ بہت سنگین چوٹ ہے اور اگر مجھے گھٹنے کی تکلیف ہوتی تو اس سے میرے لئے مزید پریشانی پیدا ہوسکتی تھی ۔مردوں کے زمرے میں اٹلی کے میٹیو بیریٹین نے کینیڈا کے واسیک پوسپسیل کو۳۔۶، ۱۔۶،۳۔۶؍سے شکست دی۔ ۵؍ویں سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس نے ۳؍ گھنٹے۱۲؍ منٹ کے میچ میں اسپین کے جم منور کو۶۔۴،۶۔۲،۱۔۶،۴۔۶،۴۔۶؍سے شکست دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK