Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ نے سیف علی سے ہاتھ ملایا، اگلی فلم ریلیز کے لیے تیار، بیٹی سارہ کو ٹکرملے گی!

Updated: April 29, 2026, 1:58 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان اس سال بڑی واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ جی ہاں، سال کے آخر میں وہ اپنی فلم ’’کنگ‘‘ لے کر آ رہے ہیں، جس کی ریلیز کی تاریخ پہلے ہی کنفرم ہو چکی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے سیف علی خان سے ہاتھ ملا لیا ہے۔

Saif And Shah Rukh Khan.Photo:INN
سیف اور شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

شاہ رخ خان اس سال بڑی واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ جی ہاں، سال کے آخر میں وہ اپنی فلم ’’کنگ‘‘ لے کر آ رہے ہیں، جس کی ریلیز کی تاریخ پہلے ہی کنفرم ہو چکی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے سیف علی خان سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ ان کی کرائم ڈراما فلم ’’کرتویہ‘‘ کو شاہ رخ ہی پیش کر رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ  بھی سامنے آ گئی ہے۔ اس میں باپ اور بیٹی کی ٹکر دیکھنے کو ملے گی۔
سیف کا نیا پروجیکٹ
بالی ووڈ کے ’’کنگ‘‘ شاہ رخ خان کی طویل عرصے بعد واپسی ہو رہی ہے۔ ۲۰۲۳ء میں ان کی تین بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں سے دو نے ۱۰۰۰؍ کروڑ سے زیادہ کمائی کی تھی۔ اس سال ’’کنگ‘‘ آ رہی ہے جو دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ اسی دوران سیف علی خان نے شاہ رخ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ سیف اس سال اپنی کرائم ڈراما فلم ’’کرتویہ‘‘ لے کر آ رہے ہیں، جو نیٹ فلکس۲۰۲۶ء کے کانٹینٹ سلیٹ میں پہلے ہی اعلان ہو چکی تھی۔ فلم کی کاسٹ اور کری ایٹیوٹیم کی وجہ سے پہلے ہی یہ خبروں میں تھی،اب اس کے تعلق سے ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 
حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی ’’کرتویہ‘‘کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جو شاہ رخ خان کی کمپنی ہے، اور اس کی ہدایت کاری پلکِت نے کی ہے، جنہیں فلم ’’بھکشک‘‘ کے لیے خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ۲۳؍ سال بعد شاہ رخ اور سیف ایک ساتھ جُڑ رہے ہیں۔
کیا سارہ سے ٹکر ہوگی؟

یہ بھی پڑھئے:عمران خان کی دونوں آنکھوں کی بینائی خطرے میں!


سیف علی خان کی’’کرتویہ‘‘ میں رسیکا دوگل، سنجے مشرا اور ذاکر حسین بھی نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فلم ۱۵؍مئی کو سیدھا نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کے لیے آئے گی۔ اس کے بعد سیف کا ایک اور نیٹ فلکس پروجیکٹ ’’ہم ہندوستانی‘‘ بھی ہے، جسے راہل ڈھولکیا بنا رہے ہیں اور یہ ہندوستان کے پہلے عام انتخابات پر مبنی ہے۔ اس میں سوکمار سین کا کردار ادا کریں گے۔ وہ اس سال اکشے کمار کے مقابل ’’حیوان ‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم’’‘ٹاکسک‘‘ کی ریلیزپھرمؤخر، بوبی دیول سے ٹکر بھی ٹل گئی


دوسری طرف سارہ علی خان کی بھی ۱۵؍ مئی کو فلم ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ ریلیز ہو رہی ہے، جس میں آیوشمان کھرانا، وامیکا گَبّی اور رکول پریت سنگھ شامل ہیں۔ اس طرح باپ اور بیٹی کی فلمیں ایک ہی دن آ رہی ہیں، لیکن براہ راست ٹکر نہیں ہوگی کیونکہ ایک تھیٹر میں اور دوسری او ٹی ٹی پر ریلیز ہو رہی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سیف اس بار مداحوں کو کتنا متاثر کر پاتے ہیں اور سارہ کی فلم باکس آفس پر کتنی کمائی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK