Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہد، کریتی اور رشمیکا کی ’’کاک ٹیل ۲‘‘ ۱۹؍ جون کو ریلیز ہوگی

Updated: March 13, 2026, 5:12 PM IST | Mumbai

۲۰۱۲ءمیں دپیکا پڈوکون ،سیف علی خان اور ڈائنا پینٹی نے فلم ’’کاک ٹیل ‘‘ کے ذریعے شائقین کو متاثر کیا تھا، اب ڈائریکٹر ہومی اڈجانیہ اس کا سیکوئل لے کر واپس آ رہے ہیں۔

Shahid Kapoor.Photo:INN

۲۰۱۲ءمیں دپیکا پڈوکون ،سیف علی خان اور ڈائنا پینٹی نے فلم ’’کاک ٹیل ‘‘ کے ذریعے شائقین کو متاثر کیا تھا، اب ڈائریکٹر ہومی اڈجانیہ اس کا سیکوئل لے کر واپس آ رہے ہیں۔’’کاک ٹیل ۲‘‘ میں شاہد کپورکریتی سینن اور رشمیکا مندانا نظر آئیں گے۔ یہ۲۰۲۶ء کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ پہلے خبریں تھیں کہ دوسرا حصہ ممکنہ طور پر اکتوبر۲۰۲۶ء میں ریلیز ہو سکتا ہے، لیکن شاہد نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے ریلیز ڈیٹ باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ خبر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

 

یہ بھی پڑھئے:امتیاز علی کی ’’مَیں واپس آؤں گا‘‘ کا ٹیزر ریلیز

’’کاک ٹیل ۲‘‘کی ریلیز کی تاریخ 
۱۳؍مارچ کو شاہد نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جو فلم کی لگتی ہے اور ریلیز ڈیٹ کا اعلان کیا۔ فلم ۱۹؍جون۲۰۲۶ء کو تھیٹرز میں نمائش کے لیے آئے گی۔ ریلیز کی تاریخ کے ساتھ ہی  اداکار نے اپنے مداحوں  کو یہ بھی بتایا کہ ’’کاک ٹیل ۲‘‘ کا پہلا لک، جو زیادہ تر ٹیزر ہوگا،۱۸؍ مارچ  کو تھیٹرز میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ رنو یر سنگھ کی فلم  دُھرندھر کے ساتھ منسلک ہوگا، جو اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ہے۔ تصویر پر لکھا تھا کہ ’’پہلا لک اس بدھ کو  صرف تھیٹرز میں۔ ’’کاک ٹیل ۲‘‘ سنیماز میں دنیا بھر میں۱۹؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایم ایس دھونی کے بغیر سی ایس کے ادھورا: عرفان پٹھان

تصویر کے کیپشن میں شاہد نے لکھا’’مزید معلومات کے لیے اس بدھ،۱۸؍ مارچ کو تھیٹرز کا رخ کریں۔‘‘ شاہد ایک پرنٹ شدہ شرٹ پہنے ہوئے، کار میں بیٹھے اور سن گلاسز لگائے بہت سجیلا نظر آ رہے ہیں۔ شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی  مداحوں  نے پوسٹ پر جوش کا اظہار کیا۔ ایک مداح  نے لکھا کہ ’’شاہد کپور ایرا واپس آگیا۔‘‘ایک اور فین نے کہاکہ ’’آپ غیر معمولی اور خوبصورت لگ رہے ہیں، بڑے بھائی۔‘‘ ایک تبصرے میں لکھا گیاکہ ’’اب رنویر سنگھ کی فلم میں اٹیچ ہوگا۔‘‘ ایک اور تبصرہ تھا کہ ’’ہاں! یہی ہم چاہتے ہیں بالی ووڈ سے۔ ایک ہلکی پھلکی روم کام۔ بس ملک پرستی اور ایجنڈا فلمیں بہت ہو چکی ہیں۔‘‘ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی رشمیکا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور کریتی کی تصاویر شیئر کیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK