Inquilab Logo

شکیب الحسن نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی امیدوں کو زندہ رکھا

Updated: October 21, 2021, 12:44 PM IST | Agency | United Arab Emirates

بنگلہ دیش نے عمان کو ۲۶؍رن سے شکست دے دی۔ محمد نعیم نے نصف سنچری بنائی۔ شکیب مین آف دی میچ رہے

Shakib Al Hasan.Picture:INN
شکیب الحسن۔ تصویر: آئی این این

سلامی بلے باز محمد نعیم (۶۴؍رن) کی نصف سنچری  اور آل راؤنڈر  شکیب الحسن کی۴۲؍ رن کی مفید اننگز  کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی  بدولت بنگلہ دیش نے منگل کی رات  عمان کو آئی سی سی ٹی۲۰؍ عالمی کپ کے کوالیفائنگ گروپ بی کے میچ میں۲۶؍ رن سے شکست دے کر اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ بنگلہ دیش نے۲۰؍ اوور میں سبھی وکٹ  لے کر ۱۵۳؍رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور پھر عمان کو ۹؍وکٹ پر ۱۲۷؍رن پر روک دیا۔ بنگلہ دیش کی ۲؍ میچوں میں یہ پہلی فتح  ہے جبکہ عمان کی ۲؍ میچوں میں یہ پہلی شکست ہے۔ بنگلہ دیش کو اپنا آخری میچ پاپوا نیو گینی سے جمعرات کو کھیلنا ہے اورسپر۱۲؍ میں داخل ہونے کے لئے اسے یہ میچ جیتنا ہوگا۔ عمان کا اسی دن اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ عمان کو بھی اپنی امیدوں کےلئے اسکاٹ لینڈ کو ہرانا ہوگا۔ بنگلہ دیش کی اننگزمیں اوپنر نعیم نے۵۰؍ گیندوں پر۶۴؍رن میں ۳؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگائے۔  بنگلہ دیش کے ۲؍ وکٹ صرف ۲۱؍ رن  پر گر جانے کے بعد نعیم اور شکیب نے تیسرے  وکٹ کی شراکت میں۸۰؍رن کا اضافہ کیا۔ شکیب نے۲۹؍ گیندوں پر۴۲؍ رن  کی اننگز میں ۶؍ چوکے لگائے۔ اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد بنگلہ دیش نے پھر جلدی جلدی اپنے وکٹ گنوا دیئے اور ان کا اسکور۸؍ پر ۱۳۸؍رن  ہوگیا۔ کپتان محمود اللہ نے۱۰؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے۱۷؍ رن بناکر بنگلہ دیش کو۱۵۰؍رن کے قریب پہنچا دیا۔ وہ آخری اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آخری گیند پر مستفیض الرحمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی اننگز۱۵۳؍ رن پر سمٹ گئی۔ عمان کی جانب سے بلال خان نے۱۸؍ رن کے عوض ۳؍ رن اور فیاض بٹ نے۳۰؍ رن  کے عوض ۳؍ وکٹ  لئے جبکہ کلیم اللہ نے ۳۰؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ  لئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK