Inquilab Logo Happiest Places to Work

شکیرا کا جادو، ممبئی میں مانگ کو دیکھتے ہوئے کنسرٹ اب ۲؍ دن

Updated: March 09, 2026, 5:01 PM IST | Mumbai

شکیرا نے ٹکٹوں کی غیر معمولی مانگ کے باعث اپنے انڈیا ٹور میں ممبئی میں ایک اور کنسرٹ شامل کر لیا ہے۔ اب وہ ۱۱؍ اپریل کو بھی ممبئی کے مہالکشمی ریس کورس میں پرفارم کریں گی۔ ان کا پہلا شو ۱۰؍ اپریل کو ممبئی میں ہوگا، جس کے بعد ۱۵؍ اپریل کو دہلی میں کنسرٹ ہوگا۔

Singer Shakira.Photo:INN
گلوکارہ شکیرا۔ تصویر:آئی این این

اگر آپ کو لگتا تھا کہ شکیرا کی  ہندوستان واپسی کے بارے میں جوش و خروش اس سے زیادہ نہیں بڑھ سکتا، تو دوبارہ سوچیں۔ عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار نے ٹکٹوں کی بے پناہ مانگ کے بعد اپنے آئندہ انڈیا ٹور میں ایک اور کنسرٹ شامل کر دیا ہے، جس سے مداحوں کو انہیں لائیو دیکھنے کا ایک اور موقع مل گیا ہے۔
کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اب ممبئی میں ۱۱؍ اپریل کو مہالکشمی ریس کورس میں ایک اضافی شو کریں گی۔ یہ نیا شو پہلے سے اعلان کردہ۱۰؍  اپریل کے کنسرٹ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جو اسی مقام پر ہوگا۔
اس اضافی شو کے بارے میں سب سے پہلے مداحوں نے ہفتے کے آخر میں آن لائن دیکھا، جب ڈسٹرکٹ بائی زومیٹو ایپ پر ایک نئی لسٹنگ ظاہر ہوئی۔ اگرچہ ایونٹ درج ہو چکا ہے، لیکن ۱۱؍ اپریل کے شو کے ٹکٹوں کی فروخت ابھی شروع نہیں ہوئی اور منتظمین نے ابھی تک بکنگ شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ منتظمین کے مطابق ایک اور کنسرٹ شامل کرنے کا فیصلہ ٹکٹوں کی ’’غیر معمولی مانگ‘‘ کے بعد کیا گیا۔
نئی تاریخ شامل ہونے کے بعد شکیرا کے انڈیا ٹور میں اب تین شوز ہوں گے ممبئی میں دو اور دہلی میں ایک۔ گلوکارہ ۱۵؍ اپریل کو دہلی کے  جواہر لال نہرو اسٹیڈیم  میں بھی پرفارم کریں گی۔ اس خبر کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھاکہ ’’اب ہندوستان  میں ۳؍ شوز ہیں  ممبئی میں۲؍ اور دہلی میں ایک ۔ یہ بہت بڑا ایونٹ ہونے والا ہے، انتظار نہیں ہو رہا۔‘‘  ایک اور نے پوسٹ کیا: ’’ ہندوستان میں شکیرا کے لیے نئی تاریخ۔ ظاہر ہے یہ صرف کوئین ہی کر سکتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:رینجرز بمقابلہ سیلٹک: فتح کا جشن میدانِ جنگ میں تبدیل، شائقین کا کھلاڑیوں پر حملہ

ممبئی اور دہلی کے کنسرٹس کے ٹکٹ یکم مارچ کو  ڈسٹرکٹ  پلیٹ فارم پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ممبئی کے شوز کے ٹکٹوں کی قیمتیں کافی مختلف ہیں جنرل ایڈمیشن ٹکٹ۶؍ہزار سے شروع ہوتے ہیں جبکہ پریمیم پیکیجز۳۲؍ہزار تک جاتے ہیں۔شکیرا کے یہ آنے والے کنسرٹس تقریباً ۱۹؍ سال بعد  ہندوستان  میں ان کا پہلا بڑا پرفارمنس  ہوں گے۔ اس سے پہلے وہ ۲۰۰۷ء میں اپنےاورل فکسٹیشن ٹور  کے دوران ممبئی میں پرفارم کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: ٹیم انڈیا کے چیمپئن بننے کے سفر میں یہ میچ ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہوا

اس ٹور کا اعلان کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ’’ ہندوستان  میں پرفارم کرنا ہمیشہ میرے لیے خاص رہا ہے، اور میں ممبئی اور دہلی میں اپنے مداحوں سے دوبارہ ملنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ یہ ٹور اس بات کے لیے ہے کہ ہم سب مل کر یہ یقینی بنائیں کہ ہر بچے کو صحت مند زندگی کے لیے ضروری غذائیت مل سکے۔‘‘یہ کنسرٹس فیڈنگ انڈیا  کے اقدام کے تحت ڈسٹرکٹ بائی زومیٹو  کے اشتراک سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سال پہلی بار فیڈنگ انڈیا کنسرٹ  ایک سے زیادہ شہروں میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK