فاسٹ بولر محمد سمیع کو بنگال کے اگلے گھریلو سیزن کے لیے۵۰؍ ممکنہ کھلاڑیوں کی توسیعی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 20, 2025, 11:29 AM IST | Kolkata
فاسٹ بولر محمد سمیع کو بنگال کے اگلے گھریلو سیزن کے لیے۵۰؍ ممکنہ کھلاڑیوں کی توسیعی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر محمد سمیع کو بنگال کے اگلے گھریلو سیزن کے لیے۵۰؍ ممکنہ کھلاڑیوں کی توسیعی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ۲۸؍ اگست سے شروع ہونے والی دلیپ ٹرافی میں ایسٹ زون کے لیے کھیل سکتے ہیں۔ یہ سمیع کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔
سمیع نے ہندوستان کے لیے۶۴؍ ٹیسٹ، ۱۰۸؍ ون ڈے اور۲۵؍ ٹی ۲۰؍ میچ کھیلے ہیں۔ ایک طویل وقفے کے بعد ٹخنے کی سرجری سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ آخری بار۲۰۲۵ء کے اوائل میں چمپئن ٹرافی میں ہندوستان کے لیے کھیلے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی اور سمیع نے ۵؍ میچوں میں ۹؍ وکٹ حاصل کئے، جو ورون چکرورتی کے ساتھ ہندوستان کیلئے مشترکہ سب سے زیادہ تھی (چکرورتی نے صرف ۳؍میچوں میں یہ۹؍ وکٹ حاصل کئے۔ تاہم، سمیع بھی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے سب سے مہنگے گیند بازوں میں شامل تھے۔