Inquilab Logo

ممبئی کیلئے شمس ملانی اور آدتیہ تارے کی نصف سنچری

Updated: January 12, 2020, 5:47 PM IST | Agency | Mumbai

شمس ملانی اور آدتیہ تارے کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ممبئی نے سنیچر کو رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ بی کے میچ میں تمل ناڈو کے خلاف اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے دن ۶؍وکٹ پر ۲۸۴؍رن بنائے ہیں۔

شمس ملانی ۔ تصویر : پی ٹی آئی
شمس ملانی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 چنئی : شمس ملانی اور آدتیہ تارے کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ممبئی نے سنیچر کو رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ بی کے میچ میں تمل ناڈو کے خلاف اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے دن ۶؍وکٹ پر ۲۸۴؍رن بنائے ہیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک کپتان آدتیہ تارے ۶۹؍رن بناکر کریز پر موجود تھے اوروہ کافی مطمئن نظر آرہے تھے۔ 
 ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا ۔ چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں ممبئی کی جانب سے اوپننگ میں جی بسٹا نے ۴۱؍رن بنائے  اور بی لالوانی ۲۱؍رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ایچ جے ٹمورے نے ۲۱؍ رن بنائے۔سدھیش لاڈ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز خان نے ۳۹؍گیندو ں پر ۴؍چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے تیز رفتاری سے ۳۶؍رن بنائے۔ اس کے بعد ملانی اور آدتیہ تارے نے اننگز کو سنبھالا ۔ ملانی ۲۸۴؍رن پر آؤٹ ہوئے اور تارے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ 
حیدرآباد ۲۲۵؍رن پر آل آؤٹ 
 ایلیٹ گروپ اے کے میچ میںسنیچر کو حیدرآباد کی ٹیم آندھرا کے خلاف ۲۲۵؍رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک آندھرا نے بغیر وکٹ گنوائے ۳۹؍رن بنالئے تھے۔ حیدرآباد کی جانب سے جاوید علی نے سب سے زیادہ ۹۸؍رن بنائے اور وہ سنچری بنانے سے محروم رہے۔ 
بنگال کی ٹیم ۱۷۰؍رن پر آؤٹ 
 ایلیٹ گروپ اے کے میچ میں بنگال کی ٹیم ودربھ کے سامنے جلد ہی پویلین لوٹ گئی۔ ناگپور میں ہونے والے میچ میں بنگال کی ٹیم نے سنیچر کو میچ کے پہلے دن ۱۷۰؍ رن بنائے جس کے جواب میں ودربھ کی ٹیم نے ۸۹؍رن بناکر ۳؍وکٹ گنوا دئیے۔ بنگال کی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ ۴۸؍رن  ایم تیواری  نے بنائے۔ ودربھ کیلئے کپتان فیض فضل نے سنچری اننگز کھیلتے ہوئے ۵۱؍رن بنائے۔ان کے بعد دیگر بلے بازوں نے کچھ کارکردگی کامظاہرہ نہیں کیا۔  
کیرالا کی ٹیم ۲۲۷؍رن پر آؤٹ 
 ایلیٹ گروپ اے کے میچ میں کیرالاکی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں ہوئی اور اس نے میچ کی پہلی اننگز میں ۲۲۷؍رن بنائے۔ کیرالا کی جانب سے سلمان نظارنے ۹۱؍رن بنائے ۔ پنجاب  کی ٹیم نے جواب میں ۲؍وکٹ کے نقصان پر ۴۶؍رن بنالئے ہیں ۔ پنجاب کیلئے ایس کول نے ۳؍وکٹ لئے۔ 
چتیشور پجارا کی سنچری 
 سوراشٹر اور کرناٹک کے مقابلے میں چتیشورپجارا نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔ سوراشٹر کی جانب سے کھیلتے ہوئے چتیشور پجارا نے ۲۳۸؍گیندوں پر ۱۷؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۶۲؍ رن بنائے۔ ان کا ساتھ ایس جیکسن دے رہے ہیں جنہوں نے ۱۹۱؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ۴؍چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے ۹۹؍رن بنائے۔ کرناٹک کے گیندباز سچیت نے سوراشٹر کے ۲؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
عظیم قاضی کے ناٹ آؤٹ ۷۰؍رن 
 ایلیٹ گروپ سی کے میچ میں مہاراشٹر کی ٹیم نے عظیم قاضی کی شاندار بلے بازی کی بدولت ۵؍وکٹ پر ۲۲۷؍رن بنالئے ہیں۔سنیچر کو پہلے دن کھیل ختم ہونے تک عظیم قاضی ۷۰؍رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ دوسری طرف ایس ایس بچھاؤ ۵؍رن بناکر میدان پر موجود تھے۔ جھارکھنڈ کے خلاف مہاراشٹر کی ٹیم نے اچھی شروعات کی ہے ۔اس کے کھلاڑی وی وی مورے ۶۷؍ر بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ جھارکھنڈ کے آر شکلا نے  ۲؍ اور اترکش سنگھ نے ۲؍وکٹ لئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK