• Thu, 18 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوئیفا چمپئن لیگ: ٹوٹنہم کی ولاررئیل کے خلاف آسان جیت، رئیل میڈرڈ کی مارسیلی پر فتح

Updated: September 18, 2025, 1:21 PM IST | Agency | London

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے ولاررئیل کو۰-۱؍  سے ہراکریوئیفا چمپئن لیگ میں اپنی مہم کا آغاز جیت کےساتھ کیا۔ ٹوٹنہم کومیچ چوتھے منٹ میں ہی پہلی اورفیصلہ کن کامیابی اس وقت ملی جب لوکاس برگوال کے کراس پرولاررئیل کے گول کیپر لوئیز  جونیئرنےاپنے ہی گول پوسٹ میں بال داغ دی۔

Scene from the Tottenham-Villarreal match. Photo: INN
ٹوٹنہم اور ولاررئیل کےمیچ کا منظر۔ تصویر: آئی این این

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے ولاررئیل کو۰-۱؍  سے ہراکریوئیفا چمپئن لیگ میں اپنی مہم کا آغاز جیت کےساتھ کیا۔ ٹوٹنہم کومیچ چوتھے منٹ میں ہی پہلی اورفیصلہ کن کامیابی اس وقت ملی جب لوکاس برگوال کے کراس پرولاررئیل کے گول کیپر لوئیز  جونیئرنےاپنے ہی گول پوسٹ میں بال داغ دی۔ یہ ٹوٹنہم کاگھریلو میدان تھا ،اسلئے شائقین کو اپنی ٹیم کی طرف سے مزید گول کی توقع کررہےتھے لیکن پہلے ہاف میں جارحانہ کھیل کے باوجودٹیم کو کامیابی نہیں ملی جبکہ ولاررئیل نے دوسرے ہاف میں ٹاٹنہم پردباؤ بنانے کی کوشش کی ۔ بہر حال میچ ٹوٹنہم کے نام رہا۔
 دوسری جانب یوئیفا چمپئن لیگ  کے میڈرڈ میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز میچ میں، رئیل میڈرڈ نے مارسیلی کو۱-۲؍سے ہرادیا۔ میچ میں میڈرڈ کے تجربہ کار دفاعی کھلاڑی ڈینی کارواجال کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا اور مارسیلی کے گول کیپر گیرونیمو رولی کو ہیڈ بٹ لگانے کے بعد باہر بھیج دیا گیا۔
 میچ کے دوران کارواجل اور رولی میڈرڈ کارنر کک سے پہلے جھگڑ رہے تھے۔ کارواجل اس کے بعد گول کیپر کے قریب  گئے اور ان کے چہرے پر سر سے ٹکر مار دی ۔ ریفری نے اس واقعے کو نہیں دیکھا لیکن مرسیلی کے کھلاڑیوں نے فوراً اعتراض کیا۔ ویڈیو ریویو کے بعد ریفری نے کارواجال کو ۷۲؍ ویںمنٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا۔ کارواجل نے پانچویں منٹ میں زخمی ٹرینٹ الیگزینڈر آرنالڈ کی جگہ لی تھی۔ واقعہ کے وقت اسکور ایک ایک  تھا۔
 کیلیان ایمباپے نےمیچ میں ۲؍ گول کئے اور۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے  رئیل میڈرڈ نے مارسیلی کو۱-۲؍  سے شکست دی۔ ٹموتھی ویہہ نے مرسیلی کو ابتدائی برتری دلائی لیکن ایمباپے نے ۲۸؍ ویں اور۸۱؍ ویں منٹ میں پنالٹی گول کر کے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ جیت کے ساتھ، رئیل میڈرڈ۱۵؍ بار کے چمپئن کے طورپر۱۹۹۰ء کی دہائی میں مقابلہ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے۲۰۰؍ جیت تک پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ایمباپے ۶۴؍ میچوں میں ۵۰؍ گول کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK