• Mon, 19 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شنگھائی ماسٹرز: ڈیوڈووچ فوکینا نے پہلا ماسٹرز۱۰۰۰؍ خطاب جیتا

Updated: October 19, 2026, 1:32 PM IST | Agency | Shanghai

ڈیوڈووچ فوکینا نے رواں سال مایورکا اور چینگدو میں خطاب جیتنے کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ فائنل جیتا ہے۔

Alejandro Davidovich Fokina. Picture: INN
الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا۔ تصویر: آئی این این

اسپین کے الیخاندرو ڈیوڈووچ فوکینا نے اتوار کو شنگھائی ماسٹرز میں اپنے کریئر کا سب سے بڑا خطاب جیت لیا۔ انہوں نے ہم وطن رافیل جودار کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اے ٹی پی ماسٹرز۱۰۰۰؍ ٹرافی اپنے نام کی۔۲۷؍ سالہ ڈیوڈووچ فوکینا نے کژونگ فاریسٹ اسپورٹس سٹی ایرینا میں جودار کو۶-۱؍،۶-۷؍،۴-۶؍سے شکست دی۔ وہ فائنل میں پہنچنے سے قبل فرانسس ٹیافو کے خلاف میچ پوائنٹ بچانے کے علاوہ ایک سیٹ سے پیچھے رہنے کے بعدہوبرٹ ہرکاز اور الیگزینڈر زویریف کو بھی شکست دے چکے تھے۔فائنل میں بھی ڈیوڈووچ فوکینا ایک سیٹ اور ایک بریک سے پیچھے تھے لیکن انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ۲؍ گھنٹے۲۸؍ منٹ میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے:سوریہ کمار یادو نے شاہ رخ خان سے منسوب منصوبے میں سرمایہ کاری کی

یہ ان کا تیسرا اور سب سے بڑا اے ٹی پی ٹور خطاب ہے۔ اپنے پہلے پانچ ٹور لیول فائنل ہارنے والے ڈیوڈووچ فوکینا نے رواں سال مایورکا اور چینگدو میں خطاب جیتنے کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ فائنل جیتا ہے۔ ستمبر کے آخر میں چینگدو میں ان کی کامیابی نے کمر کی چوٹ کے باعث دو ماہ تک ٹینس سے دور رہنے کے بعد شاندار واپسی کی بنیاد رکھی تھی۔شنگھائی میں خطاب جیتنے کے بعد ڈیوڈووچ فوکینا اب۱۰؍ میچوں کی مسلسل فتوحات کے ساتھ یورپی انڈور سیزن میں داخل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK