Inquilab Logo

جسپریت بمراہ دنیا کے سب سے ہوشیار تیز گیند باز: شعیب اختر

Updated: January 03, 2021, 3:02 PM IST | Agency | New Delhi

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پاکستانی تیز گیند باز محمدعامر کے ساتھ تیز گیند باز جسپریت بمرا ہ کوموجودہ وقت میں عالمی کرکٹ کا سب سے ہوشیار اور بہترین گیند باز قرار دیا ہے۔

Jasprit Bumrah - Pic : INN
جسپریت بمراہ ۔ تصویر : آئی این این

 پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پاکستانی تیز گیند باز  محمدعامر کے ساتھ تیز گیند باز جسپریت بمرا ہ کوموجودہ وقت میں عالمی کرکٹ کا سب سے ہوشیار اور بہترین گیند باز قرار دیا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف جاری بارڈر۔ گاوسکر سیریز میں تجربہ کار تیز گیندباز ایشانت شرما کی غیر موجودگی میں ہندوستانی تیز گیند بازی کی قیادت کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے ساتھیوں محمد سمیع اور امیش یادو کے زخمی ہونے کے بعد بھی پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔
 بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا ہے۔ انہوں نے دو میچوں میں ۸؍ وکٹ  لئے ہیں۔ اس سیریز میں وکٹوں کی فہرست میں وہ  پیٹ کمنس اور روی چندرن اشون سے محض دو وکٹ پیچھے ہیں۔اختر نے اسپورٹس ٹوڈے سے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں شاید بمراہ سب سے ہوشیار تیز گیند باز ہیں۔ بمراہ محمدعامر اور یہاں تک کہ وسیم اکرم سے بھی بڑے کھلاڑی ہیں۔ میں نے محمد آصف کو گیند بازی کرتے دیکھا ہے۔ میں نے آصف  کا سامنا کرتے ہوئے بلے بازوں کو حقیقت میں روتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایک بار وی وی ایس لکشمن نے کہا تھا کہ میں اس لڑکے کا سامنا کیسے کروں؟ اے بی ڈی ویلیئرس ایشیائی ٹیسٹ چمپئن شپ کے دوران حقیقت میں رونے لگے تھے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ کی فٹنیس کے بارے میں لوگوں کو شبہ تھا۔ یہاں تک کہ میں انہیں بہت قریب سے دیکھ رہا تھا۔ ان کے پاس ویرائٹی ہے جو کھلاڑیوں کو کشمکش میں ڈال دیتی ہے  اور سب سے اچھی بات کہ وہ کافی اچھے انسان ہیں۔ ‘‘اختر نے کھیل کے تئیں منفی رویے کے لئے بمراہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہندوستانی تیز گیند باز اپنے جسمانی رویے سے نہیں  بلکہ اپنی گیند بازی کے ذریعہ حارحیت دکھاتے ہیں۔میں اس لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK