Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنگا پور اوپن :پرنئے نے عالمی نمبر۵؍جوناتھن کرسٹی کو ہرادیا

Updated: May 28, 2026, 10:49 AM IST | Singapore

مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو کی جوڑی ملائیشیا کے وونگ تیان سی اور لِم چیو سی این کو ہراکردوسرے راؤنڈ میں۔

HS Prannoy.Photo:INN
ایچ ایس پرنئے-تصویر:آئی این این
سنگاپور اوپن کے دوسرے دن ہندوستان کے ایچ ایس پرنئے نے عالمی نمبر پانچ جوناتھن کرسٹی کو۶۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں ۲۱-۱۰؍، ۱۲-۲۱؍ ،۱۸-۲۱؍سے شکست دے کر بڑا اُلٹ پھیر کر دیا۔مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو کی جوڑی نے ملائیشیا کے وونگ تیان سی اور لِم چیو سی این کو۲۱-۱۴،۲۰-۲۲؍ اور۱۳-۲۱؍ سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
 
 
سابق عالمی نمبر۶؍پرنئے نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی۔ اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلوں میں جوناتھن کرسٹی کو۳-۷؍ کی برتری حاصل تھی لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے دوسرے گیم میں ۲-۲؍کی برابری کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور انڈونیشیائی حریف کو حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا۔فیصلہ کن گیم انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ ابتدا میں کرسٹی کو برتری حاصل تھی، تاہم آخری لمحات میں مقابلہ پرنئے کے حق میں پلٹ گیا۔ ۱۶-۱۸؍ سے پیچھے ہونے کے باوجود پرنئے نے مسلسل پانچ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ۱۸-۲۱؍سے کامیابی اپنے نام کی۔
 
 
اب راؤنڈ آف۱۶؍ میں ان کا مقابلہ سنگاپور کے لوہ کین یو سے ہوگا جنہوں نے ہندوستان کے کدامبی سریکانت کو۲۲-۲۰؍۱۹-۲۱؍ اور ۱۷-۲۱؍ سے شکست دی۔مکسڈ ڈبلز میں دھرو اور تنیشا نے پہلا گیم جیت لیا تھا لیکن ملائیشیائی جوڑی نے مقابلہ فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔ ہندوستانی جوڑی نے زبردست واپسی کرتے ہوئے آخری گیم میں ۶-۷؍کی برتری کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور۵۸؍ منٹ میں ۱۳-۲۱؍ سے میچ جیت لیا۔خواتین کے سنگلز مقابلے میں مالویکا بنسوڑ نے لِن سیانگ تی کے خلاف سخت جدوجہد کی، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK