ایس آئی آر کے پہلے مرحلہ کے بعد ڈرافٹ ووٹرلسٹ جاری، ممبئی سے ۳۶؍لاکھ، پونے سے۶ء۲۸؍ لاکھ اور تھانے سے ۵ء۲۸؍لاکھ ناموں پر قینچی چلی۔
EPAPER
Updated: September 01, 2026, 11:01 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
ایس آئی آر کے پہلے مرحلہ کے بعد ڈرافٹ ووٹرلسٹ جاری، ممبئی سے ۳۶؍لاکھ، پونے سے۶ء۲۸؍ لاکھ اور تھانے سے ۵ء۲۸؍لاکھ ناموں پر قینچی چلی۔
مہاراشٹر میںانتخابی فہرستوںکی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پیر کوجاری کی گئی ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے ۲؍ کرو ڑ ۶؍ لاکھ ۸۸؍ ہزار ۴۸۷؍ یعنی۱۴ء۲۱؍ فیصد نام کٹ گئے ہیں۔ ڈرافٹ لسٹ میں۷؍کروڑ ۷۱؍ لاکھ ۶۵؍ ہزار ۵۶۲؍ ووٹروں کے نام شامل کئے گئے ہیں جو ایس آئی آر سے قبل کی لسٹ میں موجود نام کا ۷۸؍ فیصد ہیں۔ نظر ثانی سے قبل مہاراشٹر کی انتخابی فہرستوں میں مجموعی طور پر ۹؍ کروڑ ۷۸؍ لاکھ ۵۴؍ ہزار ۴۹؍ووٹرس کے نام تھے۔ مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق ایس آئی آر کے دوران ۲؍ کرو ڑ ۶؍ لاکھ۸۸؍ ہزار ۴۸۷؍ افراد کے اِنومریشن فارم بھرے نہیں جاسکے کیوں کہ یاتو ان تک بی ایل او کی رسائی نہیں ہوسکی، ان کا انتقال ہوگیا ہے یا پھر وہ کسی اور جگہ منتقل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: گوگل کے اے آئی ماڈل سے زراعت میں انقلابی تبدیلیاں
مہاراشٹر میں کہاں کتنے نام کٹے
سب سے زیادہ نام پونے میں کٹے ہیں۔ یہاں ۶ء۲۸؍ لاکھ نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کئے گئے دوسرے نمبر پر تھانے ہے جہاں ۲۸ء۵؍لاکھ نام کاٹے گئے۔ تیسرے نمبر پر ممبئی مضافات ہے جہاں ۵ء۲۶؍ لاکھ ڈرافٹ ووٹر لسٹ کا حصہ نہیں بن سکے۔ ویسے ممبئی شہر اور مضافات دونوں کو ملا کر ۳۶؍ لاکھ نام کٹے ہیں۔ ممبئی شہر میں کاٹے گئے ناموں کی تعداد مضافات کے مقابلے آدھے سے بھی کم ہے۔ ممبئی کے شہری ضلع میں ۹ء۵؍لاکھ نام کٹے ہیں۔ اسی طرح ناگپور میں ۴۳ء۱۴؍ لاکھ اور ناسک میں ۲۷ء۱۰؍ لاکھ ووٹرس نے اپنا اِنومریشن فارم نہیں بھرا اور اس طرح ان کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ کا حصہ نہیں بن سکے۔
ابھی اطمینان سے نہ بیٹھیں
ایس آئی آر کے دوران فارم جمع کراتے وقت کئی ووٹرس کے ناموں میں ’انوملی‘ کی نشاندہی ہوئی تھی۔ اکثر یہ وہ لوگ ہیں جن کے ۲۰۰۲ء کے نام اور موجودہ نام میں فرق ہے۔
ایسے ناموں کو بھی ڈرافٹ ووٹرلسٹ میں شامل کرلیا گیاہے، انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہوگا اور ضروری دستاویز طلب کئے جائیں گے۔
اگر کسی نے آپ کے نام پر اعتراض کردیا تو؟
الیکشن کمیشن کے ایک افسر نے بتایاکہ ’’ ڈرافٹ لسٹ میں نام آنا، حتمی ہی ہے لیکن اگر کسی شہری نے کسی ووٹر کے خلاف اعتراض داخل کر دیا تو پھر اس اعتراض کو غلط ثابت کرنے کیلئے ثبوت دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارہ: گھروں، گاڑیوں، عمارتوں میں آگ لگنے کے۸۹؍ فیصد ذمہ دارقابض اسرائیلی
ڈرافٹ لسٹ میں نام کیسے تلاش کریں
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹپر’ایس آئی آر ۲۰۲۶ء‘ کو کلک کریں، ریاست (مہاراشٹر) ، متعلقہ ضلع، اسمبلی حلقہ اور زبان (انگریزی یا مراٹھی)منتخب کریں ، نیچے اسکرول کریں، اپنے علاقے کی ووٹر لسٹ(یادی) نمبر(جو ایس آئی آر کے فارم میں بائیں جانب چھپی ہوئی تفصیل میں درج ہے) کومنتخب کریں اور ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ پی ڈی ایف کی شکل میں ڈاؤن لوڈہو نے والی یادی میں نام تلاش کریں۔
نام نہیں مل رہا تو کیاکریں؟
اگر ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں نہ ملے تو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ کہیںآپ کا نام ’ غیر حاضر،منتقل ، فوت یا دوہری اندراج‘ ( اے ایس ڈی ڈی او)کی فہرست میں تونہیں،اُسے بھی دیکھ لیں۔ یہ ضلع کلکٹر کی ویب سائٹ اور ضلع کے اہم سرکاری دفاتر کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دی گئی ہے۔ اگر اس میں نام مل جاتا ہے توبی ایل او سے رابطہ کریں اور ضروری دستاویز دیں۔
اگر نام نہیں ملایا غلطی ہے تو ؟
اگر ڈرافٹ لسٹ میں نام نہیں آیا اور ’اے ایس ڈی ڈی او‘فہرست میں بھی نہیں ہے تو فارم ۶؍ بھر کر نام شامل کرانا ہوگا۔اس کیلئے الیکشن کمیشن کے طے شدہ ۱۱؍ دستاویزات میں سے کوئی ایک یا دو پیش کرنا ہوگا۔
اگر ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں نام آگیا ہے مگر اس میں غلطی ہے تواپنے بی ایل او سے رابطہ کرکے اصلاح کیلئے متعلقہ فارم (فارم ۸) بھرا جاسکتاہے۔
میں ہر ووٹر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ڈرافٹ لسٹ دیکھ لے کہ اس کا نام ہے یا نہیں۔ اگر نام نہیں ہے اور آپ کے پاس درست دستاویزات ہیں اور آپ ووٹر بننے کے اہل ہیں تو آپ فارم ۶، ۷ ؍ اور ۸؍ کے ذریعہ اپنا نام بحال کرا سکتے ہیں۔ ایس آئی آرنام کاٹنے کیلئے نہیں انتخابی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ہے۔‘‘
ایس چوکالنگم| چیف الیکٹورل آفیسر ،مہاراشٹر