Inquilab Logo

چھ آسٹریلوی کرکٹرہندوستان کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں

Updated: March 16, 2023, 12:33 PM IST | New Delhi

آسٹریلیائی ٹیم یکروزہ سیریز میں ہندوستان سے ٹیسٹ سیریز کی شکست کا حساب بیباق کرنے کیلئے تیار۔کل سے سیریز کا آغاز

photo;INN
تصویر :آئی این این

ہندوستان  اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گاوسکر ٹرافی ختم ہو گئی۔ ٹیم انڈیا نے روہت شرماکی کپتانی میں۱۔۲؍سے کامیابی حاصل کی۔ ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ یہاں ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا دونوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ خاص طور پر آسٹریلیا کی پوری ٹیم بدلی ہوئی نظر آئے گی۔ اگر آخری ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے عثمان خواجہ کو نہیں دیکھا جائے تو گلین میکسویل سمیت کئی طوفانی کھلاڑی میدان پر ٹیم انڈیا کے تناؤ کو بڑھاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ کی ہزیمت کا انتقام لینا چاہے گی۔خیال رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یکروزہ سیریز کا آغاز ۱۷؍مارچ ، جمعہ سے ہورہا ہے۔  پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی ہاردک پانڈیا کریں گے کیونکہ روہت شرما نجی وجوہات کی بنا پر ٹیم سے باہر رہیں گے۔ 
 ڈیوڈ وارنر کی واپسی 
 ٹیسٹ سیریز کے دوران زخمی ہونے والے ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہوگی۔ بائیں ہاتھ کایہ بلے باز محدود اوورکے کرکٹ میں ٹیم انڈیا کیلئے  بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔ ہندوستان کو کرکٹ کھیلنے کا طویل تجربہ ہے اور اس نے تقریباً ہر گیند باز کا سامنا کیا ہے۔ وارنر ٹیم انڈیا کی ہر طاقت اور کمزوری سے واقف ہیں۔
گلین میکسویل ۳۶۰؍ ڈگری کے بلے باز
  گلین میکسویل انجری کے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔ ٹیم انڈیا پوری کوشش کرے گی کہ یہ ۳۶۰؍ڈگری بلے باز اپنے فارم میں نظر نہ آئے۔ اونچے شاٹس کھیلنے میں مہارت رکھنے والے میکسویل کی خاصیت یہ ہے کہ وہ کسی بھی گیند باز پر حاوی ہوکر کھیلتے ہیں۔ اپنی اسپن سے ٹیم انڈیا کا بھی امتحان لیں گے۔
 مشیل  مارش ہر آرڈر پر کھیلنے کے ماہر
  شان مارش کے  بے خوف  آل راؤنڈر بھائی مشیل  مارش اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ اگر وہ میدان پر رہتے ہیں تو وہ ٹیم انڈیا کو بڑا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سب نے دیکھا کہ وہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی کارکردگی  سے حریف ٹیم کے ہوش اڑانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس 
  مارکس اسٹوئنس بھی میکسویل اور مشیل مارش کی طرح ہی آل راؤنڈر ہیں۔ وہ بھی ان کی طرح خطرناک انداز میں بلے بازی کرتے ہیں۔ وہ سلوگ اوورس کے سب سے طوفانی بلے بازوں میں شامل ہیں۔ ٹیم انڈیا کو نہ صرف انہیں جلد آؤٹ کرنا ہوگا بلکہ ان کی تیز گیند بازی سے بھی بچ کر رہنا ہوگا۔
سین ایبٹ، ہائی ہارم ایکشن کے ساتھ طوفانی بولر
 دراز قد سین ایبٹ اپنی تیز گیندوں سے ہندوستانی بلے بازوں کا امتحان لیں گے۔ وہ بیٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتے ہیںتاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آسٹریلیا انہیں اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کرتا ہے یا نہیں۔
اسپن ماسٹر ایڈم زمپا
ء ۲۰۱۶ میں انڈیا ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کھیلنے والا نوجوان اب خطرناک ترین اسپنرس میں سے ایک بن گیا ہے۔ وراٹ کوہلی جیسا ماہر کھلاڑی کئی بار کھیلتے ہوئے کیچ ہو چکا ہے۔ راجستھان رائلز کے لئے کھیلنے والے اس کھلاڑی کا موازنہ مایہ ناز اسپنر شین ورن سے کیا جاتا ہے۔ایڈم زمپا آسٹریلیا کے کامیاب اسپن گیندباز ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK