• Fri, 04 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگز سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

Updated: September 04, 2026, 5:06 PM IST | New Delhi

اوپنر سمرتی مندھانا کی ۱۲۴؍ رن کی ریکارڈ سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے خواتین ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو جمعرات کے روز یکطرفہ انداز میں ۱۳۷؍ رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے پانچ وکٹ پر ۱۹۳؍رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد ہانگ کانگ کو ۲ء۱۶؍ اوور میں محض ۵۶؍ رن پر ڈھیر کر دیا۔

Women Team India.Photo:X
خواتین کی ٹیم۔ تصویر:ایکس

اوپنر سمرتی مندھانا کی ۱۲۴؍ رن کی ریکارڈ سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے خواتین ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو جمعرات کے روز یکطرفہ انداز میں ۱۳۷؍ رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے پانچ وکٹ پر  ۱۹۳؍رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد ہانگ کانگ کو  ۲ء۱۶؍ اوور میں محض ۵۶؍ رن پر ڈھیر کر دیا۔

دیپتی شرما نے صرف نو رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ نندنی شرما، شری چرنی اور پریما راوت کو دو دو وکٹ ملے۔ ہانگ کانگ نے ۱۶؍ویں اوور میں تین وکٹ گنوائے۔ ہندوستانی ٹیم اس جیت کے ساتھ ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس سے پہلے مندھانا نے کمال کی اننگ کھیلی۔ اب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی بلے باز بن گئی ہیں۔ ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ سنچریاں لگانے والی خاتون بین الاقوامی کرکٹر بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:بلجیم کے وزیراعظم کا نریندر مودی کیلئے انوکھا تحفہ سفر میں ہی پگھل گیا

ہندوستان نے اپنی اننگز کا شاندار اختتام کرتے ہوئے  ۱۹۳؍ رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ اسمرتی مندھانا اس میچ کی بلا تنازع اسٹار رہیں اور انہوں نے بہترین کھیل دکھایا۔ انہوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ۱۲۴؍ رن بنائے، جو ٹی۲۰؍ میں ان کا اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے میتھالی  راج کو پیچھے چھوڑ کر خواتین انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔ مندھانا نے ۶۴؍ گیندوں کی اپنی سنچری اننگز میں ۱۴؍ چوکے اور سات چھکے لگائے۔ وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھئے:میری ناکامیوں نے والدین کو بے بس کر دیا تھا: میگھنا گلزار

ہانگ کانگ کے لیے یہ میچ مشکل سے بھرا رہا؛ وہ صحیح لینتھ پر گیند بازی کرنے اور بلے بازوں پر دباؤ بنانے میں جدوجہد کرتے دکھائے دیے۔ کیچ چھوڑنے اور بہت زیادہ خراب گیندیں پھینکنے کے باوجود، وہ شروعات میں بچ گئے کیونکہ مندھانا اور شیفالی ورما نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا تھا۔ تاہم، پاور پلے ختم ہونے کے بعد مندھانا نے تیزی دکھائی اور پوری طرح سے اپنا دبدبہ بنا لیا۔ شفالی ورما نے ۲۸، پرتیکا راول نے ۱۰، رچا گھوش نے ۱۱؍ اور کپتان ہرمن پریت کور نے ۱۰؍ رن کا تعاون دیا۔ ہانگ کانگ کی طرف سے مرینا لیمپلو نے دو وکٹ لیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK