دہلی کیپٹلز نے منگل کو ہندوستان کے سابق کپتان سورو گنگولی کو آئی پی ایل ۲۰۲۷ء سیزن کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ گنگولی نے۲۰۱۹ء سے مختلف ذمہ داریوں میں دہلی کیپٹلز کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 06, 2026, 7:02 PM IST | New Delhi
دہلی کیپٹلز نے منگل کو ہندوستان کے سابق کپتان سورو گنگولی کو آئی پی ایل ۲۰۲۷ء سیزن کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ گنگولی نے۲۰۱۹ء سے مختلف ذمہ داریوں میں دہلی کیپٹلز کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دہلی کیپٹلز نے منگل کو ہندوستان کے سابق کپتان سورو گنگولی کو آئی پی ایل ۲۰۲۷ء سیزن کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ گنگولی نے۲۰۱۹ء سے مختلف ذمہ داریوں میں دہلی کیپٹلز کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فرنچائز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ دہلی کیپٹلز کے ساتھ ان کا تعلق ۲۰۱۹ء میں شروع ہوا تھا، جب وہ مشیر کی حیثیت سے فرنچائز سے وابستہ ہوئے تھے۔ ان برسوں کے دوران انہوں نے مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کے کرکٹ ڈائریکٹر سمیت کئی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
Hungry for more 🔥 Dada’s hunt has just begun 🐅 https://t.co/rFbGEdZo6P
— Delhi Capitals (@DelhiCapitals) October 6, 2026
دہلی کیپٹلز کے چیئرمین اور شریک مالک اور جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کے بانی پارتھ جندل نے کہاکہ دادا دہلی کیپٹلز خاندان کا ایک اہم حصہ رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر اور اعزاز محسوس ہو رہا ہے کہ ہندوستان کے عظیم ترین کپتانوں اور منتظمین میں سے ایک اب دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کوچنگ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں انہیں اس کردار میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ان کی نگرانی اور دوراندیش قیادت میں دہلی کیپٹلز آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہوگی۔ میں ہمارے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو دادا سے سیکھتے دیکھنے کا منتظر ہوں اور ڈی سی کو جلد میدان میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:’’جیلر ۲‘‘ کے ٹریلر میں رتیک روشن کی ایک جھلک؟ مداحوں نے فوراًپہچان لیا
دہلی کیپٹلز کے شریک مالک اور جی ایم آر اسپورٹس کے بانی کرن کمار گاندھی نے کہا کہ گنگولی گزشتہ برسوں میں دہلی کیپٹلز کے سفر کا اہم حصہ رہے ہیں اور انہوں نے ٹیم کے کرکٹنگ ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز کے بارے میں گنگولی کی گہری سمجھ، تجربہ اور قیادت آگے بڑھتے ہوئے ٹیم کے لیے بہت قیمتی ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:ہرمن پریت کور نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی
اپنی تقرری پر گنگولی نے کہاکہ ’’میں آئی پی ایل میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پرجوش ہوں۔ دہلی کیپٹلز میرے دل کے بہت قریب ہے اور اس ٹیم کے ساتھ میرا طویل عرصے سے مضبوط رشتہ رہا ہے۔ میں نے مالکان، مینجمنٹ، سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، اس لیے یہ میرے لیے ایک دلچسپ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس باصلاحیت ٹیم ہے اور ہم نے حالیہ عرصے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے، نئے سیزن اور ایک مضبوط و بے خوف ٹیم تیار کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔