Inquilab Logo

سوروگنگولی کی ’نئی اننگز کی شروعات ‘والے ٹویٹ پر وضاحت

Updated: June 03, 2022, 12:02 PM IST | Agency | Kolkata

بی سی سی آئی صدر نے کہا کہ وہ ایک تعلیمی اپپ کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔سابق کھلاڑی کےٹویٹ سے کھیل اور سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی تھی

Sourav Ganguly.Picture:INN
سوروگنگولی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو  گانگولی نے کرکٹ میں۳۰؍ برس مکمل کر لئے ہیں۔ دریں اثنا گزشتہ روز انہوں نے  ٹویٹ کرکے نئی اننگز شروع کرنے کا شارہ دیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ’’ اب وہ لوگوں کی بہتری کیلئے کچھ نیا شروع کرنے جا رہے ہیں، جس سے بہت سے لوگوں کو مدد ملے گی۔ تاہم انہوں  نے اس بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جلد ہی پوری دنیا کو اس کے بارے میں بتا دیں گے۔‘‘سابق کپتان  سورو گاگنگولی کے اس ٹویٹ کے بعد، کھیل سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی اور ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ انہوں نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے  استعفیٰ دے دیا ہے اور شاید وہ جلد سیاسی میدان پر نئی اننگز کا آغاز کرنے والے ہیں۔ان سب قیاس آرائیوں کے درمیان سورو گانگولی نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایجوکیشن ایپ لانچ کرنے والے ہیں جس سے طلبہ کو مدد ملےگی۔ میرے اس ٹویٹ کو لوگوں نے سمجھا نہیں اور اسے میرے استعفی کا ٹویٹ سمجھ لیا۔‘‘یاد رہے کہ سورو گانگولی کے ٹویٹ کے بعدبی سی سی آئی کے سیکریٹری  جے شاہ کو بھی   وضاحت  کرنی پڑی تھی کہ  گانگولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ 
سورو گانگولی  کا ٹویٹ
 بائیں ہاتھ کے سابق بلے باز سورو گانگولی نے ٹویٹر پر لکھاکہ  `میں نے۱۹۹۲ء میں کرکٹر کے طور پر اپنی اننگز کی شروعات کی تھی۔ ۲۰۲۲ء میں اس کے ۳۰؍برس مکمل ہو گئے۔اس دوران کرکٹ نے  مجھے بہت کچھ دیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے آپ سب کا تعاون ملا۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس سفر میں حصہ رہے، میرا ساتھ دیا اور آج میں جہاں ہوں وہاں تک پہنچنے میں میری مدد کی۔ آج میں کچھ ایساشروع کرنے  کے بارے سوچ رہا ہوں، جس کے ذریعے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی مدد کر سکوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری زندگی کے نئے باب(اننگز) میں بھی میری مدد کرتے رہیں گے۔اس ٹویٹ کے بعد قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ سورو گانگولی شاید اب سیاسی میدان پر قسمت آزمائیںگے۔ایسا اس لئے بھی کہا جانے لگا کیوںکہ گزشتہ دنوں جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نےکو کولکاتا  کا دورہ کیا تھا تو انہوںنے سورو گانگولی کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کے بعد سے ہی سورو کے بی جے پی میں شامل ہونے کے قیاس لگائے جار ہے تھے۔ حالانکہ سورو نے اسے عام ملاقات قرار دیاتھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ برس بنگال اسمبلی الیکشن کے وقت بھی سورو کے بی جے پی میں جانے کی بات چلی تھی لیکن اُس وقت بھی انہوں نے اس کی تردید کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK