Inquilab Logo

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان، ٹیم کی کپتانی مشیل مارش کے سپرد

Updated: May 02, 2024, 12:28 PM IST | Sydney

اسمتھ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ آئی پی ایل میں دھوم مچانے والے نوجوان طوفانی بلے باز جیک فریزر میک گرک کو بھی جگہ نہیں دی گئی۔

Names of the players included in the Australian team. Photo: INN.
اسٹریلیائی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام۔ تصویر: آئی این این۔

آسٹریلیائی ٹیم نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے اپنے۱۵؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ ۶؍ جون کو عمان کے خلاف کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ وہیں آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں دھوم مچانے والے نوجوان طوفانی بلے باز جیک فریزر میک گرک کو بھی جگہ نہیں دی گئی۔ 
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ رواں سال جون کے مہینے میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہونا ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں آسٹریلیائی ٹیم کی حالیہ کارکردگی حیرت انگیز رہی ہے۔ جہاں آسٹریلیائی ٹیم نے ۲۰۲۳ء میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ٹیم نے یہ دونوں خطاب پیٹ کمنس کی کپتانی میں جیتے ہیں لیکن ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی کپتانی پیٹ کمنس کے ہاتھ میں نہیں بلکہ مشیل مارش کے ہاتھ میں ہے۔ 
اس موقع پر ایشٹن ایگر اور کیمرون گرین کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ جب دونوں کھلاڑی گزشتہ ۱۸؍ ماہ سے آسٹریلیا کے ٹی ۲۰؍ اسکواڈ سے باہر تھے۔ اس دوران مارش کو پچھلی چند سیریز کیلئے ٹیم کا عبوری کپتان بنایا گیا تھا لیکن بدھ کو جب اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو مارش کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا۔ کپتان بننے پر مارش نے کہا کہ اپنے ملک کیلئے کھیلنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز رہا ہے اور اب ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کرنا اس سے بھی بڑا اعزاز ہے۔ ہمیں حالیہ دنوں میں کچھ مضبوط کامیابی ملی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ اسی طرح جاری رہے گی۔ 
 ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں ایشٹن ایگر، پیٹ کمنس، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس اور کیمرون گرین شامل ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور گلین میکسویل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ مشیل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ اسمتھ کافی عرصے سے ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں زیادہ فارم میں نہیں ہیں۔ ایسے میں انہیں موقع نہ ملنا کوئی حیران کن فیصلہ نہیں ہے۔ گزشتہ ۳؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں آسٹریلیائی ٹیم میں مسلسل موجود رہنے والے اسمتھ کو اس سیزن سے باہر کردیا گیا ہے۔ اسمتھ نے پہلی بار ۲۰۱۰ء میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ۲۰۱۴ء میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ اسمتھ کی کارکردگی اس بار مایوس کن رہی ہے۔ 
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا ئی ٹیم : مشیل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنس، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مشیل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا۔ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ ۶؍ جون کو عمان کے خلاف کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ 
افغانستان کے ٹی ۲۰؍ اسکواڈ کا اعلان 
افغانستان نے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے اگلے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ءکےلئے اپنے۱۵؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جون سے شروع ہونے والے ٹی۲۰ ؍ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء کے لئے افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان نے۲۰۲۲ء کے ایڈیشن کے مقابلے میں اپنی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، کریم جنت، محمد اسحاق، اور نور احمد سبھی ٹیم میں شامل ہیں۔ تاہم حشمت اللہ شاہدی، جنہوں نے گزشتہ سال کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کی قیادت کی تھی، اس سال ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ۲۰؍سالہ ننگیال خروتی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اسپن ڈپارٹمنٹ میں راشد مجیب الرحمان، نور احمد، ننگیال خروٹی اور محمد نبی شامل ہیں۔ افغانستان کا ٹی ۲۰؍ اسکواڈ: رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK