Inquilab Logo

پہلےیکروزہ میچ پر جنوبی افریقہ کا قبضہ،ٹیم انڈیا کا مڈل آرڈر ناکام

Updated: January 21, 2022, 12:55 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے لئے شکھر دھون،وراٹ کوہلی اور شاردُل ٹھاکر کے علاوہ دیگر بلے باز بڑا اسکور نہیں کرسکے،میزبان ٹیم نے میچ ۳۱؍رنوں سے جیت لیا،وان ڈر ڈوسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دو ایک سے شکست کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ ٹیم انڈیا نئے کپتان اور کچھ تازہ دم کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کے بعد یکروزہ سیریز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لے گی ۔لیکن میزبان ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے ۳؍میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔جنوبی افریقہ نے پارل میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستان کو آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۱؍رنوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے ۴؍وکٹوں کے نقصان پر ۲۹۶؍ رن بنائے تھے ۔کپتان تیمبا باؤما نے ۱۱۰؍رن جبکہ وان ڈر ڈوسین نے ناٹ آؤٹ۱۲۹؍ رنوں کی سنچری اننگز کھیلی۔جواب میں ٹیم انڈیا  مقررہ۵۰؍اووروں میں۸؍وکٹوں کے نقصان پر ۲۶۵؍ رن ہی بنا سکی۔ٹیم انڈیا کے کئے افتتاحی بلے باز شکھر دھون نے سب سے زیادہ ۷۹؍رن بنائے جبکہ وراٹ کوہلی  نے ۵۱؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ شاردل ٹھاکر  ۴۳؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ۵۰؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان تینوں کی ہاف سنچریو ں کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ٹیم انڈیا کا مڈل آرڈر بری طرح سے ناکام ثابت ہوا۔کپتان کے ایل راہل(۱۲)،رشبھ پنت (۱۶)، شریش ایر(۱۷)  اور وینکٹیش ایر صرف ۲؍ رن ہی بناسکے۔جنوبی افریقہ کیلئے لنگی انگیڈی،اینڈل پھیلوکاویو اورتبریز شمسی نے ۲۔۲؍وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈن مارکرم اورکیشو مہاراج نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کا راستہ دکھایا۔جنوبی افریقہ کے بلے بازوان ڈر ڈوسین کو ان کی شاندار سنچری اننگز کےلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی یہ پارل کے بولینڈ پارک پہلی شکست  ہے۔اس میدان پر گزشتہ ۲۵؍برسوں کے دوران ٹیم انڈیا نے ۴؍یکروزہ میچ کھیلے ہیں۔۱۹۹۷ء میں زمبابوے کے خلاف ٹیم انڈیا کا میچ ٹائی ہوا تھا۔اس کے بعد ۲۰۰۱ء میں ہندوستان نے کینیا کو ۱۸۶؍رنوں سے شکست دی تھی۔وہیں۲۰۰۳ء میں ہندوستان نے نیدر لینڈ کو ۶۸؍رنوں سے ہرایا تھا۔
ٹیم انڈیا کے خلاف چوتھے وکٹ کیلئے بڑی شراکت داری
۲۰۶:شعیب ملک اور محمد یوسف، سنچورین (۲۰۰۹ء)
۲۰۴:تیمبا باؤما اور راسی وان ڈر ڈویسن۔ پارل (۲۰۲۲ء)
۲۰۲:کارلائل اور اِرون۔ایڈیلیڈ(۲۰۰۴ء)
۲۰۰:راس ٹیلر اور ٹام لاتھم۔ممبئی(۲۰۱۷ء)
پانچویں یا اس کے بعد آنے والے بلے بازوں کا ٹیم انڈیا کے خلاف بڑا اسکور
؍۱۳۹؍ناٹ آؤٹ۔ اینجلومیتھیوز۔ رانچی۔ ۲۰۱۴ء
؍۱۲۹؍ناٹ آؤٹ۔راسی وان ڈر ڈوسین۔ پارل۔ ۲۰۲۲ء
؍۱۲۴؍۔ ریکارڈ و پاویل۔سنگاپور۔۱۹۹۹ء
؍۱۱۹؍۔کیرون پولارڈ۔چنئی۔۲۰۱۱ء
پانچویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے خلاف سب سے بڑا اسکور
؍۱۳۹؍ناٹ آؤٹ۔اینجلو میتھیو۔
؍۱۲۹؍ناٹ آؤٹ۔راسی وان ڈر ڈوسین۔
۱۱۵۔کرس کیرنس۔
؍۱۱۴؍ناٹ آؤٹ۔اے بی ڈیولیرس۔
ٹیم انڈیا کیخلاف جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی شراکت داری
۲۳۵گیری کرسٹن اور ہرشل گبس ۔کوچی۔ ۲۰۰۰ء (پہلے وکٹ کیلئے)
۲۰۴تیمبا باؤما اور وان ڈر ڈوسین۔ پارل۔ ۲۰۲۲ء (چوتھے وکٹ کیلئے)
۱۹۴ہاشم آملہ اور کوینٹن ڈی کاک۔ سنچورین۔ ۲۰۱۳ء(پہلے وکٹ کیلئے)
؍۱۸۹؍ناٹ آؤٹ۔گریم اسمتھ اور اینڈریو ہال۔ کولکاتا۔۲۰۰۵ء(پہلے وکٹ کیلئے)۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK