Inquilab Logo

اسپین ساتویں آسمان پر،کوسٹاریکا کو۷۔صفر سے روند ڈالا

Updated: November 25, 2022, 1:25 PM IST | Agency | Doha

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء میںلگاتار ۲؍ دن ۲؍ سابق چمپئن ٹیموں کے الٹ پھیر کا شکار ہونے کے بعد۲۰۱۰ءکی عالمی چمپئن ٹیم اسپین نے اپنے ساتھ ایسے کسی’ `حادثے‘ کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے ایک زبردست جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔

 This is how the Spanish players celebrated after the victory against Costa Rica .Picture:PTI
کوسٹا ریکا کے خلاف فتح کے بعد ہسپانوی کھلاڑیوں نے کچھ اس طرح جشن منایا۔ تصویر :پی ٹی آئی

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء میںلگاتار ۲؍ دن ۲؍ سابق چمپئن ٹیموں کے الٹ پھیر کا شکار ہونے کے بعد۲۰۱۰ءکی عالمی چمپئن ٹیم اسپین نے اپنے ساتھ ایسے کسی’ `حادثے‘ کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے ایک زبردست جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ لوئس اینریک  کی ٹیم نے گروپ’ ای‘ کے میچ میں کوسٹا ریکا کو  سات ۔صفرسے شکست دی۔فاتح ٹیم نے دونوں ہاف میں گول  کئے اور  گروپ کی دیگر ٹیموںکو سخت وارننگ دی۔  اسپین کی اس جیت نے ۴؍ مرتبہ کی چمپئن جرمنی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جسے اپنے پہلے ہی میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جرمنی کی شکست کے بعد  سب کی نظریں گروپ’ ای‘ کے  اسپین اور کوسٹا ریکا کے مقابلہ پر تھیں۔ ہسپانوی ٹیم پہلے ہی کوسٹاریکا سے زیادہ مضبوط تھی اور اگر اسپین کی شکست ہوتی تو سب کو حیرانی ہوتی لیکن نوجوان کھلاڑیوں سے بھری ہسپانوی ٹیم نے کوسٹاریکا کو کوئی موقع نہیں دیا اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنی سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔  اسپین نے کوسٹاریکا کو کے خلاف پورے میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں ہی ٹیم نے  تین صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔ ٹیم کو اپنا کھاتہ کھولنے میں زیادہ دیر نہیں لگی اور میچ کے ۱۱؍ ویں منٹ میں ڈینی اولمو نے گول کر دیا۔ یہ اسپین کا ورلڈ کپ میں ۱۰۰؍واں گول تھا۔اسپین نے ۱۰؍منٹ کے بعد اپنی برتری کو دگنا کر دیا جب جارڈی البا  سے گیند ملنے پر مارکو ایسینسیو نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ اس کے بعد اسپین کو کوسٹاریکا کے ڈیفنڈر کی جانب سے فاؤل پر پنالٹی ملی اور ۳۱؍ویں منٹ میں  فیران ٹوریس نے اسے گول میں تبدیل کرکے ٹیم کو  تین صفرسے آگے کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی اسپین نے کوسٹاریکا پر دباؤ برقرار رکھا۔میچ کے ۵۴؍ویںمنٹ میں   ٹوریس نے اپنا دوسرا گول کیا۔نوجوان مڈفیلڈر  ژاوی  نے اس کے بعد ۷۴؍ویں منٹ میں اسپین کی برتری کو  انچ۔صفر کر دیا۔ اس گول کے ساتھ ہی ژاوی ورلڈ کپ کی تاریخ میں گول کرنے والے اسپین کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ سولر نے ۹۰؍ویں  منٹ میں گول کیا جبکہ موراتا نے انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں گول کر کے اسپین کو ۷۔صفرسے آگے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK