Inquilab Logo

اسپین کے کارلوس القراظ نے میڈرڈ اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی

Updated: May 10, 2022, 1:46 PM IST | Agency | Mumbai

؍۱۹؍سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس القراظ نے اتوار کو دفاعی چمپئن الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔

Carlos Alcaraz Garfia.Picture:INN
ٹینس کھلاڑی کارلوس القراظ۔ تصویر: آئی این این

؍۱۹؍سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس القراظ نے اتوار کو دفاعی چمپئن الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔اپنے آخری ۲؍ میچوں میں رافیل ندال اور نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے والے  القراظ  نے عالمی نمبر ۳؍ زیوریو کو۳۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ القراظ نے اس سیزن میں ۲؍ اور سال میں ۴؍ اے ٹی پی ماسٹرس۱۰۰۰؍ خطاب  جیتے ہیں۔ مارچ میں میامی میں فتح کے بعد۱۹؍ سالہ القراظ  نے ۲؍ ماسٹرس۱۰۰۰؍ خطاب جیتنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ رافیل ندال نے اس سے قبل یہ ریکارڈ۱۸؍ سال کی عمر میں۲۰۰۵ء میں مونٹی کارلو اور روم میں جیت کر قائم کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی القراظ ندال اور جوکووچ کو ایک ہی کلے کورٹ ایونٹ میں شکست دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔القراظ نے خطاب جیتنے کے بعد کہا ’’ان کھلاڑیوں کو ہرانا اچھا لگتا ہے۔ تاریخ کے دو بہترین کھلاڑیوں اور پھر عالمی نمبر ۳؍  زیوریو کو شکست دینا بہت اچھا احساس ہے۔ میں کہوں گا کہ یہ میری زندگی کا بہترین ہفتہ ہے۔  انہوں نے مزید کہا’’ میری عمر ۱۹؍ سال ہے، جس سے مجھے لگتا ہے کہ مجھے مسلسل طویل اور مشکل میچ کھیلنے میں مدد ملتی ہے۔ میں جسمانی طور پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ رافا کو یہ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھ کر مجھے اس لمحے کیلئے سخت محنت کرنے کی تحریک ملی تھی۔ یہ میرے لئے بہت اچھا لمحہ ہے۔ یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے جسے میں نے دیکھا، اس لئے آج ٹرافی اٹھانا بہت جذباتی ہے۔‘‘ میچ کے بعد شکست پانے والے الیگزینڈر زیوریو نے کہاکہ میں خو ش ہوں کہ میں نے ایک باصلاحیت کھلاڑی کا مقابلہ کیا۔ اس اسپینی کھلاڑی میں بہت زیادہ توانائی ہے اور وہ مستقبل کا اسٹار کہلانے کے قابل ہے۔ امید کرتاہوں کہ وہ اسی طرح کھیلتا رہے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK