کولکاتا میں پہلے ٹیسٹ میں ٹاس کا سکہ سونے کا ہو گا۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنے والی ہے۔ اس میچ کا ٹاس ایک خصوصی سکے کے ساتھ کرایا جائے گا۔
EPAPER
Updated: November 13, 2025, 7:58 PM IST | kolkata
کولکاتا میں پہلے ٹیسٹ میں ٹاس کا سکہ سونے کا ہو گا۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنے والی ہے۔ اس میچ کا ٹاس ایک خصوصی سکے کے ساتھ کرایا جائے گا۔
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ۱۴؍ نومبر کو ایڈن گارڈنس میں کھیلا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ٹاس کے دوران مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا پر مشتمل خصوصی سونے کا سکہ استعمال کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے اس میچ کے لیے سونے کا سکہ متعارف کروایا ہے جس میں ایک طرف مہاتما گاندھی اور دوسری طرف نیلسن منڈیلا موجود ہیں۔ یہ امن، آزادی اور عدم تشدد کی اقدار کی علامت ہے۔خصوصی سکہ استعمال کیا جائے گا۔
سی اے بی کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ یہ سکہ خاص طور پر اس سیریز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ٹاس کے دوران استعمال کیا جائے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میچ کے موقع پر،سی اے سی ۱۳؍ نومبر کو جگموہن ڈالمیا میموریل لیکچر کا اہتمام کرے گا۔ سنیل گاوسکر دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی موجودگی میں تقریر کریں گے۔ٹیم انڈیا پہنچ گئی کولکاتا آسٹریلیا کے دورے پر ٹی۲۰؍ سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی اتوار کی شام کولکاتا پہنچے۔ اس سیریز میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بھی شامل ہیں جو طویل غیر حاضری کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ ہندوستان عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں۹۰ء۶۱؍ پوائنٹس فیصد (پی سی ٹی) کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس نے ۷؍ میں سے۴؍ ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کولکاتا کے ایڈن گارڈنس پر ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا آمنا سامنا
ٹیم انڈیا اب تک دو ٹیسٹ ہار چکی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔ دوسری طرف، جنوبی افریقی ٹیم۰۰ء۵۰؍ پوائنٹ فی صد (پی سی ٹی) کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جس نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے۔آسٹریلیا اپنے ابتدائی تینوں ٹیسٹ جیت کر درجہ بندی میں سرفہرست ہے، جب کہ سری لنکا اپنے دو میچوں میں سے ایک جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ۲۲؍ نومبر سے گوہاٹی کے برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دونوں ممالک اس کے بعد تین ون ڈے اور پانچ ٹی ۲۰؍ کھیلیں گے۔