Inquilab Logo

شاستری اور پاٹل نے تلک ورما کی تعریف کی

Updated: August 19, 2023, 10:27 AM IST | Agency | New Delhi

 ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری اور ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن سندیپ پاٹل نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں تلک ورما کو شامل کرنے کی وکالت کی ہے۔

Ravi Shastri.Photo. INN
روی شاستری۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری اور ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن سندیپ پاٹل نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں تلک ورما کو شامل کرنے کی وکالت کی ہے۔
اسٹار اسپورٹس کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں روی شاستری نے کہاکہ ’’میں تلک ورما سے بہت متاثر ہوں ۔ بہت، بہت متاثرہوں۔ میں ایک بائیں ہاتھ کا کھلاڑی چاہتاہوں ۔ اس لئے اگر میں مڈل آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی تلاش میں ہوں ، جیسے یوراج سنگھ اور اس سے پہلے ۵؍ویں نمبر پر سریش رائنا تھے، تو میں اس سمت میں تلک ورما کو دیکھنا چاہوں گا۔ سینڈی اور ایم ایس کے سلیکٹر رہے ہیں اور اگر میں اپنے پینل کے ساتھ سلیکٹر ہوتا، تو میں اس موجودہ فارم کو دیکھ رہا ہوتا کہ وہ اپنے رن کیسے بنا رہا ہے۔ ان کے پاس سب کچھ ہے۔سندیپ پاٹل نے کہاکہ میں ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم میں تلک ورما اور سوریہ کمار یادو کو دیکھنا چاہوں گا۔ پلیئنگ الیون میں کون ہوگا، اس کا فیصلہ توازن اور اپوزیشن کو دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن تلک ورما اور سوریہ کمار یادو دونوں میری ٹیم میں ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ انڈین پریمیر لیگ کے پچھلے ایڈیشن کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی۲۰؍سیریز میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیاتھا۔ ۳۰؍اگست ۲۰۲۳ءسے پاکستان اور سری لنکا ایشیا کپ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK