Inquilab Logo

اسپین اور انگلینڈ میں عالمی چمپئن بننے کیلئے رسہ کشی

Updated: August 20, 2023, 10:34 AM IST | Agency | Sydney

فیفا ویمنزورلڈ کپ کے فائنل میں آج یورپ کی ۲؍مضبوط ٹیموں میں مقابلہ۔ اسپین پہلی بار چمپئن بننے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گا

Photo. INN
تصویر:آئی این این

اتوارکوفیفا ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں یورپ کی ۲؍ مضبوط ٹیمیں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ہی چمپئن بننے کے لئے ایک دوسرے پر زبردست حملے کرنے والے ہیں ۔ خیال رہے کہ انگلینڈ نے میزبان آسٹریلیان کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور اسپین نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سویڈن کو ٹاپ ۴؍ میں مات دی تھی۔ 
 اتوار کو فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے ۹؍ویں ایڈیشن کا پردہ فائنل کے بعد گر جائے گا۔ اسپین اور انگلینڈ اپنے پہلے ٹائٹل کیلئے مدمقابل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں دونوں ہی ٹیموں نے متاثر کن مظاہرہ کیا تھا لیکن ظاہر ہے اسپین سرپرائز پیکیج ہے۔ ان کا پچھلا بہترین ریکارڈ راؤنڈ آف۱۶؍ میں آگے بڑھنے کے ساتھ فائنل میں پہنچنا تاریخی تھا۔اسپین کی ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔ 
 لاروجا کے نام سے مشہور اسپین کی ٹیم نے شروع سے ہی کافی اعتماد پیدا کیا ہے اور جب وہ انگلینڈ کا سامنا کرے گی تو ممکنہ طور پر اپنے برانڈ فٹبال پر قائم رہے گی۔ پیچھے سے آگے کی ان کی صلاحیت اور نفیس پاسنگ پیٹرن انگلینڈ کے طویل گیند کے انداز کو توڑ سکتا ہے۔ اسپین اور انگلینڈ کے آخری ۳؍ مقابلے ایک ڈرا اور ایک ایک کامیابی کے ساتھ ختم ہوئے ہیں ۔ 
 اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ زبردست فارم میں ہے۔ اس نے مقابلے میں ۶؍ جیت سے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ خواتین کے ورلڈ کپ میں یہ ان کا پہلا فائنل ہوگا، لیکن کوچ سرینا ویگمین کے لئے دوسرا، جنہوں نے نیدرلینڈس کو۲۰۱۹ء کے فائنل تک پہنچایاتھا۔ خیال رہے کہ اس وقت نیدرلینڈس کی ٹیم فائنل میں امریکہ سے ہار گئی تھی لیکن اب اسپین کے خلاف بہترین کھیل کی امید کر رہی ہے۔
 انگلینڈ کی ٹیم میں لورین جیمس کی واپسی ہوئی ہےجنہیں راؤنڈ آف۱۶؍ میں نائیجیریا کے خلاف دو گیمز کی معطلی کا سامنا کرناپڑا تھا۔ یہ انگلینڈ کے حملے کیلئے بہت بڑی راحت ہےکیونکہ چیلسی کی خواتین ٹیم کی اسٹرائیکر اپنے بہترین کھیل فائنل میں پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ یورپی چمپئن کے پاس اپنی مہم کوکامیابی کے ساتھ ختم کرنے کا سنہرا موقع ہے۔
 اسپین کی طرف سے ایتانا بونمتی، جینیفر ہرموسو اور البا ریڈونڈو کا مظاہرہ بہتر ہوگا اور سبھی کی نظر ان پر ہو گی کیونکہ انہوں نے ۳۔۳؍ گول کئے ہیں ۔ تینوں کھلاڑی فلینکس کو کاٹنے میں ماہر ہیں جو انہیں بہت خطرناک بناتا ہے۔انگلینڈ کے پاس لارین ہیمپ، لارین جیمس اور ایلیسیا روسو جیسی زبردستی کھلاڑی ہیں جو کسی بھی حریف کے دفاع کو توڑنے کی طاقت رکھتی ہیں ۔ یہ کھلاڑی گول کرنے میں ماہر ہیں اور ا س کے ساتھ ہی وہ حریف ٹیم کے دفاع میں شگاف بھی ڈالتی ہیں ۔ انگلینڈ کی انفرادیت اور تجربے نے انہیں دوڑ میں ایک قدم آگے بڑھا دیااورٹیم کو امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ اپنے نام کر لے گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK