Inquilab Logo

ہندوستان کو ہرا کر سری لنکا ٹی ۲۰؍ سیریز پر قابض

Updated: July 31, 2021, 2:28 PM IST | Agency | Colombia

ٹی ۲۰؍ کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو ۷؍وکٹ سے شکست دے دی

Sri Lanka  team that won the T20 series against India. Picture:INN
ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز جیتنے والی سری لنکا کی ٹیم ۔تصویر: آئی این این

ی لنکا نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے ہندوستان کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی۲۰؍ مقابلے میں جمعرات کی رات ۲۰؍ اوور میں ۸؍ وکٹ پر ۸۱؍ رن کے معمولی سے اسکور پر روک دیا اور پھر۱۴ء۳؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر۸۲؍رن بنا کر محض ۷؍ وکٹ سے میچ جیت لیا بلکہ شاندار مقابلہ کرتے ہوئے ٹی۲۰؍ سیریز کوایک۔۲؍ سے جیت لیا۔  ہندوستان نے اس سے پہلے ون ڈے سیریز۱۔۲؍ سے جیتی تھی اور پھر پہلا ٹی۲۰؍ بھی جیت لیا تھا لیکن دوسرے میچ سے پہلے ہندوستانی آل راؤنڈر کرونال پانڈیا کورونا کی زد میں آ گئے اور ان کے قریبی رابطے میں آنے والے مزید ۸؍ کھلاڑیوں کو دوسرے اور تیسرے میچ سے باہر رکھا گیا۔ ہندوستان نے ان کھلاڑیوں کی جگہ بینچ پر بیٹھے ریزرو کھلاڑیوں کو آزمایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سبھی نئے کھلاڑی ناکام رہے اور ہندوستان کو اس کے نتیجے میں ٹی۲۰؍ سیریز میں ہار کا منھ دیکھنا پڑا۔  سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنانڈو نے ۱۲، مینود بھانوکا نے ۱۸، سدیرا نے ۶، دھننجئے ڈی سلوا نے ناٹ آؤٹ ۲۳؍اوروانندو ہسا رنگا نے ناٹ آؤٹ ۱۴؍ رن بنائے۔ سری لنکا نے ہندوستان کو ۸؍ دو طرفہ ٹی۲۰؍سیریز میں پہلی بار شکست دی ہے۔ سری لنکا کی ہندوستان کے خلاف اگست ۲۰۰۸ءکے بعد سے تمام فارمیٹ میں۲۱؍ کوششوں میں یہ پہلی سیریز جیت ہے۔ وانندو ہسارنگا کو پلیئرآف دی میچ کے ساتھ ساتھ پلیئر آف دی سیریز کا بھی رہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے شاندار گیندبازی  کرتے ہوئے ہندوستان کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی۲۰؍مقابلے میں جمعرات کو۲۰؍ اوور میں ۸؍ وکٹ پر۸۱؍ رن کے معمولی سے اسکور پر روک دیاتھا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات بے حد خراب تھی اور اس نے۳۶؍ رن تک اپنے ۵؍ وکٹ گنوا دئیے۔ کلدیپ یادو نے۲۸؍ گیندوں پر۱۶؍ رن بنا کر ہندوستان کو پوری طرح سے غرقاب ہونے سے بچا لیا۔ وانندو ہسارنگا نے ۴؍ اوور میں محض ۹؍ رن پر۴؍ وکٹ لے کر ہندوستانی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ ہسارنگا نے رتوراج گائیکواڑ۱۴، سنجو سیمسنصفر، بھونیشور۱۶؍ اور ورون چکرورتی صفر پر پویلین بھیجا۔ کپتان شکھر دھون کھاتہ کھولے بغیر پہلے اوور کی چوتھی گیندپر چمیرا کرونارتنے کا شکار ہو گئے۔ دیودت پڈیکل محض ۹؍ رن بنا کر رمیش مینڈس کی گیند پر پویلین کو لوٹ گئے۔ نتیش رانا ۱۵؍ گیندوں میں ۶؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK