Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین چیمپئن ٹرافی کی میزبانی کا حق سری لنکا سے چھین لیا گیا

Updated: August 31, 2026, 8:03 PM IST | Dubai

فروری ۲۰۲۷ء میں ہونے والی پہلی خواتین چیمپئن ٹرافی کی میزبانی کا حق سری لنکا سے واپس لے لیا گیا ہے۔ ۶؍ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ اسی مدت میں کسی دوسرے مقام پر کھیلا جائے گا اور اس کے ہندوستان میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

Sri Lanka.Photo:INN
سری لنکا۔ تصویر:آئی این این

 فروری ۲۰۲۷ء میں ہونے والی پہلی خواتین چیمپئن ٹرافی کی میزبانی کا حق سری لنکا سے واپس لے لیا گیا ہے۔ کرک انفو کو ملی معلومات کے مطابق ۶؍ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ اسی مدت میں کسی دوسرے مقام پر کھیلا جائے گا اور اس کے ہندوستان میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ نئے میزبان کی تصدیق اکتوبر میں ہونے والے اگلے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے قریب

سری لنکا سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حق اس لیے واپس لیا گیا ہے کیونکہ وہاں کے بورڈ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) میں حکومت کی مداخلت ہے۔ یہ ایک سال کے اندر سری لنکا میں ہونے والا دوسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہونا تھا۔ اس سے پہلے اس نے ۲۰۲۶ء مردوں کے ٹی۲۰؍ عالمی کپ کی مشترکہ میزبانی کی تھی۔ ایس ایل سی میں فی الحال ٹرانسفارمیشن کمیٹی  نام کی عبوری انتظامیہ ہے، جسے سری لنکا کی حکومت نے بنایا ہے اور یہ آئین میں تبدیلی سمیت بورڈ میں بڑی تبدیلیوں کی نگرانی کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:سابق ہندوستانی تیز گیند باز جواگل سری ناتھ نے بنگلورو میٹرو میں سفر کیا

آئی سی سی سیاسی طور پر مقرر کردہ انتظامیہ کو تسلیم نہیں کرتا اور ٹرانسفارمیشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد سے ایس ایل سی کے نمائندے آئی سی سی بورڈ کے اجلاسوں میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ مقام کی تبدیلی کا سری لنکا کی ٹیم پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے، جو صرف میزبان ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر پائی تھی۔ اس مقابلے میں آئی سی سی رینکنگ کی سرفہرست ۶؍ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی اور ہفتے کو جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق سری لنکا فی الحال۷؍ویں مقام پر ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، ہندوستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سرفہرست ۵؍ ٹیمیں ہیں۔ ویسٹ انڈیز ۶؍ویں مقام پر ہے اور اگر سری لنکا کوالیفائی نہیں کرتا ہے تو کیریبین ٹیم کو ٹورنامنٹ میں جگہ مل سکتی ہے۔۳؍ سال میں یہ دوسری بار ہوگا جب سری لنکا سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی چھینی جائے گی۔  ۲۰۲۳ء میں بھی  ۲۰۲۴ء مردوں کے انڈر۱۹؍ عالمی کپ کی میزبانی ان سے واپس لے لی گئی تھی اور ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK