Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے قریب

Updated: August 31, 2026, 5:59 PM IST | New York

سونی/مارول اسٹوڈیوز کی فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے مسلسل پانچویں ویک اینڈ عالمی باکس آفس پر سرفہرست رہتے ہوئے۳۳ء۲؍ ارب امریکی ڈالر کی عالمی کمائی کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپر ہیرو فلم ۲۰۲۲ء کی بلاک بسٹر’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ کی عالمی کمائی کو پیچھے چھوڑنے کے بالکل قریب پہنچ گئی ہے۔

Spiderman.Photo:INN
اسپائیڈ مین۔ تصویر:آئی این این

سونی/مارول اسٹوڈیوز کی فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے مسلسل پانچویں ویک اینڈ عالمی باکس آفس پر سرفہرست رہتے ہوئے۳۳ء۲؍ ارب امریکی ڈالر کی عالمی کمائی کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپر ہیرو فلم ۲۰۲۲ء کی بلاک بسٹر’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ کی عالمی کمائی کو پیچھے چھوڑنے کے بالکل قریب پہنچ گئی ہے۔امریکہ اور کنیڈا میں ٹام ہالینڈ کی مرکزی اداکاری والی فلم نے ویک اینڈ کے دوران مزید ۲۲؍ ملین امریکی ڈالرس کمائے، جس کے بعد شمالی امریکہ میں اس کی مجموعی کمائی ۸۹۱؍ ملین ڈالرس ہوگئی ہے۔ اب یہ ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہونے والی ’’اسٹار وارز: دی فورس اویکنز‘‘ کے قائم کردہ  ۹۳۶؍ ملین ڈالرس کے غیر ایڈجسٹ شدہ آل ٹائم ڈومیسٹک ریکارڈ سے صرف ۴۵؍ ملین ڈالر پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹاکسک باکس آفس کلیکشن ڈے ۵: یش کی فلم ۳۰۰؍ کروڑ کلب کی جانب گامزن

 ’’اسپائیڈر مین :برانڈ نیو ڈے‘‘ اگست کے دوران تقریباً ہر روز امریکہ کے سنیما گھروں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی رہی۔ صرف ۲۱؍ اگست کو یہ اعزاز اسے حاصل نہیں ہوا، جب سونی کی ایک اور فلم ’’انسائیڈیئس: آؤٹ آف دی فرتھر‘‘ نے ریلیز ہوکر زیادہ کاروبار کیا۔
ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ ہندوستان  میں ناظرین کو بڑی تعداد میں سنیما گھروں تک کھینچ رہی ہے۔ فلم نے پہلے دن ۶۰ء۶۰؍ کروڑ روپے نیٹ  کی شاندار اوپننگ حاصل کی، جبکہ پہلے ہفتے کی مجموعی کمائی ۷۵ء۳۳۴؍ کروڑ روپے نیٹ  رہی۔ دوسرے ہفتے فلم نے مزید۶۵ء۱۰۸؍ کروڑ روپے نیٹ  کمائے، تیسرے ہفتے میں  ۳۲؍کروڑ روپے نیٹ  اور چوتھے ہفتے میں ۶۵ء۱۳؍ کروڑ روپے  کا کاروبار کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ویبھو سوریہ ونشی دلیپ ٹرافی میں نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بنے

پانچویں ویک اینڈ میں فلم نے  ہندوستان  میں اس کی مجموعی نیٹ کلیکشن ۴۹۴؍ کروڑ روپے  ہوگئی۔ انڈسٹری ٹریکرسیکنلک   کے مطابق ہندوستان  میں فلم کی گراس کلیکشن ۵۹۰؍کروڑ روپے  تک پہنچ چکی ہے۔ ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی کہانی پیٹر پارکر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی زندگی اسپائیڈر مین کے طور پر جاری رکھتا ہے، لیکن اس کے تمام قریبی لوگ اسے بھول چکے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری  ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن  نے کی ہے جبکہ فلم میں  زینڈایا، جون برنتھل، جیکب بیٹالون اور سیڈی سنک  بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم ۳۰؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK