Inquilab Logo

واحد ٹیسٹ میں سری لنکاکی ۱۰؍ وکٹ سے کامیابی

Updated: February 05, 2024, 9:43 PM IST | Columbo

واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو سری لنکا نے افغانستان کو دوسری اننگز میں۲۹۶؍ رن پرسمیٹنے کے بعد۵۶؍ رن کے ہدف کو۷ء۲؍ اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ ۱۰؍وکٹ سے جیت لیا

Sri Lankan Team. Photo:INN
سری لنکن ٹیم ۔(تصویر:آئی این این )

واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو سری لنکا نے افغانستان کو دوسری اننگز میں۲۹۶؍ رن پرسمیٹنے  کے بعد۵۶؍ رن  کے ہدف کو۷ء۲؍ اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ ۱۰؍وکٹ سے جیت لیا۔سری لنکا نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے۵۶؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ دیموتھ کرونارتنے۳۲؍ اور نشان مدوشکا۲۲؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پربھات جے سوریا کو میچ میں ۸؍ وکٹ لینے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دھننجے ڈی سلوا کی کپتانی میں سری لنکا کا یہ پہلا میچ تھا۔ پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوا جس میں سری لنکا نے بازی ماری۔ 
افغانستان کی ٹیم اتوار کے ایک وکٹ پر ۱۹۹؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔۸۲؍ویں اوور میں رحمت شاہ نے۵۴؍ رن، ابراہیم زدران کی سنچری کے بعد افغانستان کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ ابراہیم نے ۲۵۹؍ گیندوں پر ۱۲؍ چوکوں کی مدد سے۱۱۴؍ رن بنائے۔ نور علی زدران نے۴۷؍رن اور ناصر جمال نے۴۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی پوری ٹیم۲۹۶؍ رن  پرسمٹ گئی۔سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے دوسری اننگز میں ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ آسیتا فرنانڈو کو ۳؍ وکٹ ملے۔ کسون راجیتھا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جمعہ کو شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن افغانستانی ٹیم کو سری لنکا نے۱۹۸؍ رن پر ڈھیر کردیا تھا۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں انجیلو میتھیوز کے ۱۴۱؍رن  اور دنیش چندیمل کے۱۰۷؍ رن  کی مدد سے۴۳۹؍ رن کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ افغانستان کی جانب سے نوید زدران نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ قیس احمد اور نجات مسعود نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے یہاں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری افغانستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اس نے اوپنر ابراہیم زدران صفر کا وکٹ گنوادیا۔ انہیں اسیتھا فرنانڈو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے رحمت شاہ نے نور علی زدران کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے۵۶؍ رن کی شراکت ہوئی۔ نور علی زدران۳۱؍ رن بناکربعد آؤٹ ہوئے۔ نور کو بھی   فرنانڈو نے آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے سب سے زیادہ۹۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK