فاطمہ ثنا شیخ نے ہمیشہ خود کو فیمینسٹ کہنے سے گریز نہیں کیا۔ ’’ہنکار: دی رور‘‘ میں ایک بہادر پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والی فاطمہ نے اس اصطلاح کے بارے میں کھل کر بات کی، جسے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی لوگ استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 23, 2026, 7:06 PM IST | Mumbai
فاطمہ ثنا شیخ نے ہمیشہ خود کو فیمینسٹ کہنے سے گریز نہیں کیا۔ ’’ہنکار: دی رور‘‘ میں ایک بہادر پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والی فاطمہ نے اس اصطلاح کے بارے میں کھل کر بات کی، جسے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی لوگ استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
فاطمہ ثنا شیخ نے ہمیشہ خود کو فیمینسٹ کہنے سے گریز نہیں کیا۔ ’’ہنکار: دی رور‘‘ میں ایک بہادر پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والی فاطمہ نے اس اصطلاح کے بارے میں کھل کر بات کی، جسے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی لوگ استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے پرینکا چوپڑا جوناس کا بھی ذکر کیا، جو ہمیشہ کھل کر خود کو فیمینسٹ کہتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم سیمی فائنل میں چین سے ہاری، کانسہ کا تمغہ ملا
فاطمہ نے کہا ’’بہت سے لوگ فیمینزم کو ایک برے لفظ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کچھ اداکارائیں خود کو فیمینسٹ نہیں کہتیں۔ فیمینسٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کسی مرد کے حقوق چھین رہی ہوں۔ میں تو صرف اپنے لیے مساوی حقوق کا مطالبہ کر رہی ہوں۔‘‘ انہوں نے پرینکا چوپڑا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خود کو فیمینسٹ کہنے سے ناظرین کی محبت کم نہیں ہوتی۔ فاطمہ کے مطابق، ’’پرینکا چوپڑا خود کو فیمینسٹ کہتی ہیں اور ان کی بہت بڑی مرد مداحوں کی تعداد ہے۔ اگر آپ کی نیت صاف ہے اور آپ اپنی بات صحیح انداز میں پیش کرتے ہیں تو لوگ آپ کی بات ضرور سنیں گے۔‘‘
جیو ہاٹ اسٹار کی اس سیریز میں فاطمہ ثنا شیخ ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو ایک ایسے معاملے کی تحقیقات کرتی ہے جس میں انیت پڈا کی جانب سے ادا کیا گیا ایک نابالغ لڑکی کا کردار ایک روحانی پیشوا پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرتا ہے۔فاطمہ اس کردار اور پروجیکٹ کو اپنے کریئر کے بہترین اور سیکھنے کا موقع فراہم کرنے والے تجربات میں سے ایک قرار دیتی ہیں۔ ان کے مطابق اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ رہی کہ میکرز نے انہیں ہمیشہ برابری کا مقام دیا اور ان کی رائے کو اہمیت دی۔
یہ بھی پڑھئے:کینسر کو شکست دینے والی وویک اوبرائے کی گود لی ہوئی بیٹی سہارا شاہ نے سائن کی پہلی فلم
’’ہنکار: دی رور‘‘کی پروڈکشن برلا اسٹوڈیوز اور اپلاؤز انٹرٹینمنٹ نے پرپل پیبل پکچرز اور منگاتا فلمز کے اشتراک سے کی ہے۔ سیریز کی ہدایت کاری کرن ڈی کپاڈیا اور نتیا مہرہ نے کی ہے۔فاطمہ ثنا شیخ، انیت پڈا اور دیگر فنکاروں کی اداکاری سے سجی ’’ہنکار: دی رور‘‘ ۲۵ ؍ ستمبر سے جیو ہاٹ اسٹار پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگی۔