سری لنکا کے آف اسپنر متھیا مرلی دھرن ۲۱؍ ویں صدی کے عظیم گیند بازبن گئے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں۸۰۰؍ وکٹ لینے والے دنیا کے اکلوتے گیند باز ہیں۔
EPAPER
Updated: June 22, 2021, 11:30 AM IST | Agency | Mumbai
سری لنکا کے آف اسپنر متھیا مرلی دھرن ۲۱؍ ویں صدی کے عظیم گیند بازبن گئے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں۸۰۰؍ وکٹ لینے والے دنیا کے اکلوتے گیند باز ہیں۔
سری لنکا کے آف اسپنر متھیا مرلی دھرن ۲۱؍ ویں صدی کے عظیم گیند بازبن گئے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں۸۰۰؍ وکٹ لینے والے دنیا کے اکلوتے گیند باز ہیں۔ یہ اعلان اتوار کو یہاں ایجس باؤل میں کھیلے جانے والے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے دن چائے کے وقفہ کے دوران کیا گیا۔ اس سے قبل اتوارکو دوسرے دن ہندوستان کے سچن تینڈولکر کو ۲۱؍ویں صدی کا سب سے بڑا بلے باز قرار دیا گیا تھا۔
ہندوستان کے معروف اسپورٹس براڈکاسٹر ’اسٹار اسپورٹس‘ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ۲۱؍صدی کے سب سے بڑے کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا انوکھی پہل کی ہے تاکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی لمحات کو منایا جاسکے۔ اس اقدام کے پیچھے اسٹار اسپورٹس کا مقصد پوری دنیا کے تجربہ کار کرکٹرس سے لے کر سینئر اسپورٹس صحافیوں ، براڈکاسٹرس ، شماریات دانوں ، تجزیہ کاروں ، اینکرز تک کی پوری کرکیٹنگ برادری کو اکٹھا کرنا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ۸۰۰؍ وکٹ لینے والے واحد گیندبازمرلی کو ۵۰؍ رکنی جیوری کی اکثریت نے منتخب کیا ہے۔ جیوری میں تجربہ کار کرکٹر سنیل گاوسکر ، ایان بشپ ، ہربھجن سنگھ ، شین واٹسن ، اسکاٹ اسٹائرس ، گوتم گمبھیر اور کھیل کے مشہور صحافی اور کوچ شامل ہیں۔ براڈکاسٹر نے شائقین کو بھی جیوری کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا ہے۔ کرکٹ کے چاہنے والوں نے۱۵؍ جون کو بلے باز اورگیندبازوں کو ووٹ دینے کے لئے ٹویٹر کا استعمال کیا تھا جبکہ۱۷؍ جون کو انہیں اپنے پسندیدہ کپتان اور آل راؤنڈر کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملا تھا۔عظیم کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کی بات کی جائے تو اس میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یکم جنوری۲۰۰۰ء سے یا اس کے بعد میں اعداد و شمار کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو چاروں قسموں میں نامزد کیا گیا ہے۔