بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی جھانوی کپور کے لیے اداکاری کی راہ آسان نہیںتھی۔ان کی والدہ اور ہندی فلموںکی معروف اداکارہ سری دیوی خود کئی دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کرچکی تھیں۔
EPAPER
Updated: November 17, 2026, 11:05 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی جھانوی کپور کے لیے اداکاری کی راہ آسان نہیںتھی۔ان کی والدہ اور ہندی فلموںکی معروف اداکارہ سری دیوی خود کئی دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کرچکی تھیں۔
بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی جھانوی کپور کے لیے اداکاری کی راہ آسان نہیںتھی۔ان کی والدہ اور ہندی فلموںکی معروف اداکارہ سری دیوی خود کئی دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کرچکی تھیں، لیکن وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی بھی اسی چمکتی دمکتی دنیاکا حصہ بنے۔ سری دیوی فلم انڈسٹری کی حقیقتوں اور یہاں کام کرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے اچھی طرح واقف تھیں، اسی لیے ان کی خواہش تھی کہ جھانوی فلموںکے بجائے تعلیم پر توجہ دیں اور کسی دوسرے شعبے میں اپنا مستقبل بنائیں۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی میں سونیا گاندھی کی خود نوشت کا باضابطہ اجراء، اپوزیشن لیڈروں کی شرکت
جھانوی نے حال ہی میں ’گلاتا تمل‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی والدہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق جب انہوں نے پہلی مرتبہ سری دیوی کے سامنے اداکارہ بننے کی خواہش ظاہر کی تو وہ یہ سن کر حیران رہ گئی تھیں۔ تاہم، بعد میں انہوں نے بیٹی کے فیصلے کو قبول کرلیا۔ سری دیوی نے جھانوی کو سمجھایا تھا کہ اگر وہ واقعی اداکاری کی دنیا میں آنا چاہتی ہیں تو انہیں اس پیشے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کرنا ہوگی۔ محض شوق یا وقتی جذبے کی بنیادپر فلمی دنیا میں کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں۔جھانوی کئی انٹرویوز میں یہ بتا چکی ہیں کہ ان کی والدہ انہیں فلمی دنیا کی چمک دمک سے دور رکھنا چاہتی تھیں۔ سری دیوی جانتی تھیں کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنےکے لیے کس طرح کے حالات اور جدوجہد سے گزرنا پڑتا ہے۔ وہ اپنی بیٹی کو ان مشکلات سے بچانا چاہتی تھیں، اسی لیے ان کی ترجیح تھی کہ جھانوی تعلیم حاصل کریں اور کسی دوسرے شعبے میں اپنا مقام بنائیں۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ ابتدا میں ان کی والدہ کو ان کے اداکارہ بننے کے امکان پر کچھ شبہ تھا، لیکن ناک کی سرجری کے بعد شاید انہیں بھی محسوس ہونے لگا کہ بیٹی اداکارہ بن سکتی ہے۔