Inquilab Logo

اسٹیو اسمتھ بگ بیش لیگ سے دستبردار

Updated: November 01, 2020, 1:48 PM IST | Agency | Dubai

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سے دستبردارہونے کااعلان کردیاہے ۔ وہ بی بی ایل کے اس سیزن میں سڈنی سکسرز کے لئے نہیں کھیلیں گے۔ بی بی ایل کا آغاز ۳؍ دسمبر ۲۰۲۰ء سے ہونا ہے۔

Steve Smith - Pic : PTI
اسٹیو اسمتھ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سے دستبردارہونے کااعلان کردیاہے ۔ وہ بی بی ایل کے اس سیزن میں سڈنی سکسرز کے لئے نہیں کھیلیں گے۔ بی بی ایل کا آغاز ۳؍ دسمبر ۲۰۲۰ء سے ہونا ہے۔
 اسمتھ اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی کپتانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کے لئے تشہیری مہم کے دوران کہا کہ کھلاڑی ایک طویل عرصے سے ایک بایوسیکیورماحول میں رہ رہے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ ایسے ماحول میں کب تک رہنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بایو سیکیورماحول میں طویل عرصے تک رہنے سے کھلاڑیوں کی صحت متاثر ہوگی۔ کھلاڑیوں کو کچھ وقت کے لئے ایسا ماحول چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے اور اس کا کھلاڑیوں پر ذہنی اثر پڑ رہا ہے۔
 اسمتھ نے انگلینڈ میں محدود اوورس کی سیریز میں کھیلنے کے بعد آئی پی ایل میں قدم رکھا جہاں انہیں بایوسیکیور ماحول میں رہنا پڑا۔۱۰؍ نومبر کو آئی پی ایل کے اختتام کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑی سیدھے متحدہ عرب امارات سے سڈنی جائیں گے جہاں انہیں۱۴؍ دن تک قرنطین میں رہنا ہوگا اور پھر۲۷؍ نومبر سے ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنا ہوگی۔ اسمتھ کی راجستھان رائلز ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونالڈ نے بھی کہا ہے کہ بائیوسیکیور ماحول کی برقراری کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر متاثر کررہی ہے۔ اسمتھ کی طرح بہت سے دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی بھی اسی وجہ سے بی بی ایل سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔
 اس سے قبل جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرس بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ڈی ویلیئرس کی اہلیہ تیسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ ڈی ویلیئرس نے کہا ہے کہ وہ بگ بیش لیگ میں نہیں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کی وجہ سے بگ بیش لیگ سیزن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK