Inquilab Logo Happiest Places to Work

سشمتا دیو کیخلاف شدید احتجاج اور مراعات شکنی کا نوٹس

Updated: August 13, 2026, 10:22 AM IST | Agency | New Delhi

جان برٹاس کوتحقیر آمیز انداز میں ’’لنگی والا‘‘ کہا، سی پی آئی نے اسے جنوبی ہند کی ثقافت کی توہین قرار دیا۔

John Brittas raised his voice vehemently against Sushmita Dev. Picture: INN
جان بریٹاس نے سشمتا دیو کے خلاف پوری قوت سے آواز بلند کی۔ تصویر: آئی این این

 ٹی ایم سی سے بغاوت کرنے کے بعد بی جے پی کے ٹکٹ پر دوبارہ راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونےوالی سشمتا دیو کو بدھ کو اپنے قابل اعتراض تبصرہ کی وجہ سے شرمندگی اٹھانی پڑی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا  (سی پی آئی ) کے رکن پارلیمان  جان برٹاس کو تحقیر آمیز لہجے میں’ ’لنگی والا‘‘ کہا۔اس کے خلاف سی پی آئی  نے سشمتا دیو کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس دیاہے جس کو اپوزیشن کے دیگر اراکین کی بھی حمایت حاصل ہے۔ بدھ کو سشمتا دیو کے خلاف  اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے ایوان بالا کی کارروائی دوپہر۲؍بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ برٹاس  نے اس  ریمارک کو نہ صرف اپنی توہین بلکہ جنوبی ہندوستان کی ثقافت اور شناخت کی تحقیر قرار دیا اور  بی جے پیکی رکن پارلیمنٹ سشمتا دیو کے خلاف مراعات کی تحریک کا نوٹس دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بنگال ایس آئی آر ٹربیونل کی سست روی پر سپریم کورٹ برہم

یہ تنازع۱۰؍اگست کو راجیہ سبھا میں ٹیکسیشن اینڈ ادر لاز (امینڈ منٹ)  بل ۲۶ءپر بحث کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے سے متعلق ہے۔ برٹاس کا الزام ہے کہ جب وہ ایوان میں خطاب کر رہے تھے تو سشمتا دیو نے انہیں ’’لنگی والا‘‘ کہہ کرفقرہ کسا تھا۔ برٹاس کے مطابق اس وقت انہوں نے دھوتی پہن رکھی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ملیالی اور جنوبی ہندوستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں اور کسی رکن کو لباس یا علاقائی شناخت کی بنیاد پر اس طرح کا تضحیک آمیز حوالہ دینا ناقابل قبول ہے۔  برٹاس نے بدھ کو ایوان میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ یہ مسئلہ ’’ بہت افسوس‘‘ کے ساتھ اٹھا رہے ہیں کیونکہ معاملہ صرف ان کی ذات تک محدود نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے وقار سے متعلق ہے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’لنگی والا‘ ایک ایسا لفظ ہے جو جنوبی ہندوستانیوں کے بارے میں دقیانوسی تصور قائم کرتا ہے اور لوگوں کو دوسروں سے الگ کرنے یا کمتر دکھانے کیلئےاستعمال کیا جا سکتا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK