Inquilab Logo

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ، براڈ اور اینڈرسن ٹیم میں شامل

Updated: December 16, 2021, 1:02 PM IST | Agency | Adelaide

آج سےدوسرے ٹیسٹ کا آغاز ۔انگلینڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد سیریز میںلوٹنا چاہے گا۔ دونوں تیز گیندبازوں سےبہتر کھیل کی امید

James Anderson.Picture:INN
جیمس اینڈرسن۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈیلیڈ میں ہونے والی ایشیز سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کرنے کے فوراً بعد انگلینڈ نے بھی۱۲؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تیز گیندباز مارک ووڈ کو جو روٹ کی قیادت میں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ جیمس اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ جیسے تجربہ کار بولرس کی واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یہ میچ۱۶؍ دسمبر سے شروع ہو نے والا ہے جو گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے اور اس میچ میں انگلینڈ کی اچھی کارکردگی کے ذریعہ برابر کرنا چاہے گی۔  دونوں کھلاڑیوں کو برسبین میں کھیلے جانےوالےپہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ دونوں اب بالکل فٹ ہیں۔۳۹؍ سالہ اینڈرسن، جنہوں نے ۴؍ سال قبل آسٹریلیا میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں اپنے پہلے ۵؍ وکٹ لئے تھے، منگل کو۴۰؍ منٹ تک بولنگ کی۔ براڈ نے آسٹریلیا میں ۳۷ء۱۷؍ کے اوسط سے۳۷؍ اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میں۲۷ء۳۰؍ کے  اوسط سے۱۰؍ وکٹ لئے تھے اور اینڈرسن نے۱۹ء۲۸؍ کے  اوسط سے۱۴؍ وکٹ  لئے تھے۔ آسٹریلیا جمعرات سے شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے اپنے شاندار ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ آسٹریلیا نے اب تک گلابی گیند سے ۸؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور وہ تمام میں جیت چکا ہے۔ آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو یکطرفہ انداز میں ۹؍ وکٹوں سے شکست دی تھی اور وہ اس میچ میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ جائے گا۔ پچھلے میچ میں انگلینڈ کے اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں تھے جس کی وجہ سے اسے شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK