سجیت کلکل نے مردوں کے ۶۵؍ کلوگرام فری اسٹائل کے سنسنی خیز فائنل میں تاجکستان کے عالمی تمغہ یافتہ عبدالمجید قُدییف کو ۹۔۱۰؍سے شکست دے کر ایشین گیمز کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ سجیت نے مقابلے میں سات پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے باوجود شاندار واپسی کی۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 6:05 PM IST | New Delhi
سجیت کلکل نے مردوں کے ۶۵؍ کلوگرام فری اسٹائل کے سنسنی خیز فائنل میں تاجکستان کے عالمی تمغہ یافتہ عبدالمجید قُدییف کو ۹۔۱۰؍سے شکست دے کر ایشین گیمز کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ سجیت نے مقابلے میں سات پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے باوجود شاندار واپسی کی۔
سجیت کلکل نے مردوں کے ۶۵؍ کلوگرام فری اسٹائل کے سنسنی خیز فائنل میں تاجکستان کے عالمی تمغہ یافتہ عبدالمجید قُدییف کو ۹۔۱۰؍سے شکست دے کر ایشین گیمز کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ سجیت نے مقابلے میں سات پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے باوجود شاندار واپسی کی۔ مقابلے کے پہلے ہاف میں عبدالمجید کا غلبہ رہا۔ سجیت کو تاجک پہلوان کے جارحانہ لیگ اٹیک کا سامنا کرنے میں دشواری ہوئی اور انہوں نے ابتدائی مرحلے میں دو ٹیک ڈاؤن گنوائے۔ قُدییف نے ایک اور ٹیک ڈاؤن اور ٹرن اوور کے ذریعے ۲۔۹؍کی مضبوط برتری حاصل کرلی۔
A MOMENT TO CELEBRATE! 🇮🇳🥇
— Wrestling Federation of India (WFI) (@wfi_wrestling) October 2, 2026
Sujeet Kalkal stands tall on the podium after a golden campaign in the Men’s Freestyle 65 KG category at Aichi-Nagoya 2026. 🤼♂️🥇 pic.twitter.com/BJrLN7dCuk
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی نظر برازیل کے خلاف توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے پرمرکوز
ہاف ٹائم تک سات پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے بعد سجیت نے دوسرے ہاف میں شاندار واپسی کی۔ انہوں نے تیزی اور درستگی کے ساتھ مسلسل حملے کیے اور تین ٹیک ڈاؤن کے ذریعے پوائنٹس کا فرق کم کردیا۔ عبدالمجید پر دباؤ بڑھتا گیا اور جب صرف ۱۱؍ سیکنڈ باقی تھے، سجیت نے ایک اور ٹیک ڈاؤن کے ذریعے دو پوائنٹس حاصل کرکے ۹۔۱۰؍ کی برتری حاصل کرلی۔ آخری چند سیکنڈ میں سجیت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی اور فائنل سیٹی بجنے تک عبدالمجید کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔ اس طرح ۲۔۹؍ سے پیچھے رہنے کے باوجود انہوں نے آٹھ پوائنٹس کا فرق ختم کرکے یادگار کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:مادھوری دکشت نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی
اس کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز میں مردوں کی فری اسٹائل کشتی میں ہندوستان کا طلائی تمغے کے لیے آٹھ سالہ انتظار ختم ہوگیا۔ یہ ایشین گیمز میں مردوں کی فری اسٹائل کشتی میں ہندوستان کا نواں طلائی تمغہ اور ۶۵؍ کلوگرام زمرے میں تیسرا طلائی ہے۔ اس سے قبل ۲۰۱۴ء میں یوگیشور دت اور ۲۰۱۸ء میں بجرنگ پونیا نے اس زمرے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ موجودہ ایشین چیمپئن سجیت کے لیے یہ کامیابی اس لیے بھی خاص رہی کہ انہوں نے فائنل پر ابتدا سے غلبہ قائم نہیں کیا، بلکہ سات پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور شاندار واپسی کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔