Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی کوریا کے خلاف سمیت ناگل اور یوکی بھامبری ہندوستانی چیلنج سنبھالیں گے

Updated: August 10, 2026, 8:08 PM IST | New Delhi

سنگلز اور ڈبلز میں ملک کے ٹاپ رینک والے کھلاڑی سمیت ناگل اور یوکی بھامبری کو پیر کو جنوبی کوریا کے خلاف اگلے مہینے ہونے والے ڈیوِس کپ ۲۰۲۶ء کوالیفائر کے دوسرے دور کے مقابلے کے لیے ہندوستانی ٹینس ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Sidharth Rawat.Photo:X
سدھارتھ راوت۔ تصویر:ایکس

سنگلز اور ڈبلز میں ملک کے ٹاپ رینک والے کھلاڑی سمیت ناگل اور یوکی بھامبری کو پیر کو جنوبی کوریا کے خلاف اگلے مہینے ہونے والے ڈیوِس کپ ۲۰۲۶ء کوالیفائر کے دوسرے دور کے مقابلے کے لیے ہندوستانی ٹینس ٹیم میں شامل کیا گیا۔
یہ مقابلہ ۱۸؍ اور ۱۹؍ ستمبر کو سیول کے اولمپک ٹینس سینٹر کے ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم نومبر میں اٹلی کے بولونا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل  ۸؍مرحلے میں پہنچے گی۔ ۲۳۵؍ویں رینکنگ والے سومیت ناگل، دکشنیشور سریش اور مانس دھامنے کے ساتھ ہندوستان کی سنگلز چیلنج کی قیادت کریں گے۔


سریش  ۳۹۳؍ویں مقام پر ہیں  جبکہ ہندوستان کے نمبر ۲؍ کھلاڑی دھامنے ۳۶۲؍ویں مقام پر ہیں اور انہیں پہلی بار ڈیوِس کپ ٹینس ٹیم میں بلایا گیا ہے۔ ڈبلز میں ۲۸؍ویں رینکنگ والے بھامبری کے، ۵۷؍ویں رینکنگ والے این شری رام بالاجی کے ساتھ جوڑی بنانے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھئے:برطانیہ کی پہلے گراں پری کے ۱۰۰؍ سال مکمل، بروک لینڈز میں رفتار کی تاریخ پھر زندہ ہوگئی

ٹیم میں اس اہم گروپ کو برقرار رکھا گیا ہے جس نے بنگلورو میں ۲۰۲۶ء ڈیوِس کپ کوالیفائر کے ابتدائی دور میں ہندوستان کو نیدرلینڈز کے خلاف ۲۔۳؍سے جیت دلانے میں مدد کی تھی۔ اس جیت میں سریش کا اہم رول تھا؛ انہوں نے ہندوستان کی تینوں جیتوں میں اپنا تعاون دیا۔ انہوں نے پہلے دن دوسرے سنگلز میچ میں دنیا کے نمبر۸۸؍ کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ کو ہرایا اور پھر دوسرے دن ڈبلز میں بھامبری کے ساتھ مل کر جیت حاصل کی۔ اس کے بعد سریش نے فیصلہ کن پانچویں میچ میں گائے ڈین اوڈن کو ہراکر ہندوستان کی دوسرے دور میں جگہ پکی کی۔

یہ بھی پڑھئے:میرے جسم میں ال پچینو، شاہ رخ خان اور مائیکل جیکسن ڈانس کرتے ہیں: روی کشن

سدھارتھ راوت کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر ارنب پاپڑکر کو اضافی ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ سیول میں ہونے والا یہ مقابلہ ۲۰۱۹ء میں موجودہ فارمیٹ نافذ ہونے کے بعد سے ڈیوِس کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں ہندوستان کی پہلی موجودگی ہوگی۔ ہندوستان موجودہ فارمیٹ کے تحت پہلی بار فائنل ۸؍میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا۔ جنوبی کوریا کے خلاف ہندوستان کی ڈیوِس کپ ۲۰۲۶ء ٹیم: سمیت ناگل، مانس دھامنے، دکشنیشور سریش، یوکی بھامبری، این شری رام بالاجی۔ ریزرو: سدھارتھ راوت؛ اضافی ریزرو: ارنب پاپڑکر۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK