Inquilab Logo

سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو۲؍ رن سے شکست دی

Updated: April 10, 2024, 3:07 PM IST | Mullahpur

نتیش کمار ریڈی کے۶۴؍ رن اور عبدالصمد کے ۲۵؍ رن کی طوفانی اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے میچ میں پنجاب کنگز کو ۲؍ وکٹ سے مات دی

Sunrisers Hyderabad`s players. Phto:INN
سن رائزرس جیدرآباد کے کھلاڑی۔ (تصویر:آئی این این)

 نتیش کمار ریڈی کے۶۴؍ رن اور عبدالصمد کے ۲۵؍ رن کی طوفانی اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۲۳؍ویں میچ میں منگل کو پنجاب کنگز کو ۲؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
اپنے مقررہ۱۸۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی شروعات بہت خراب رہی اور کمنس نے جونی بیریسٹو کو صفر پر بولڈ کرکے پنجاب کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور صرف ۲؍ رن تھا۔ اس کے بعد پربھسمرن سنگھ ۴؍ رن بنا کر بھونیشور کا شکار بنے۔ کپتان شکھردھون بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور۱۴؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سیم کرن اور سکندر رضا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ سیم کرن۱۰؍ویں اوور میں۲۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۲؍ چوکے اور ۲؍چھکے لگائے۔ اس کے بعد اناڈکٹ نے سکندر رضا کو۲۸؍ رن پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پانچواں جھٹکا دیا۔ انہوں نے۲۲؍ گیندوں پر۲؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ جیتیش شرما۱۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ششانک سنگھ نے ۲۵؍ گیندوں میں ۵؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناقابل شکست ۴۶؍ رن  بنائے۔ وہیں آشوتوش شرما۱۵؍گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۳؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کے گیند بازوں نے سخت گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور پنجاب کے بلے بازوں کو آزادانہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا، حالانکہ ششانک اور آشوتوش نے ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا لیکن پنجاب کنگز مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر صرف ۱۸۰؍ رن بنا سکی اور میچ ۲؍ رن سے ہار گئی۔حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ پیٹ کمنس، تھنگاراسو نٹراجن، نتیش کمار ریڈی اور جے دیو اناڈکٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK